یورپی یونین پبلک فنانشل منیجمنٹ میں بہتری کیلئے پاکستان کو13 ملین یورو کی معاونت فراہم کرے گا، فریقین کے درمیان معاہدے پردستخط ہوگئے

جمعہ 28 فروری 2020 12:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) یورپی یونین پبلک فنانشل منیجمنٹ میں بہتری کیلئے پاکستان کو13ملین یورو کی معاونت فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان معاہدہ طے پایا گیاہے۔ پروگرام کے تحت یورپی یونین میکرو فسکل پالیسیوں، بجٹ کی تیاری کے عمل اور پیشنگوئی میں بہتری کیلئے معاونت کرے گا۔

فریقین کے درمیان معاہدہ پر دستخط کی تقریب جمعہ کو یہاں ہوئی۔ سیکرٹری اقتصادی امور سید پرویز عباس اور یورپی یونین کی سفیر انڈرولہ کامینارا نے معاہدے کی دستاویزات پردستخط کئے۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر بھی اس موقع پرموجود تھے۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے حماداظہرنے کہاکہ پبلک فنانشل سپورٹ پروگرام کی مدد سے نیا پاکستان منصوبے کے تحت ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پبلک فنانشل سپورٹ کا دائرہ کار سندھ، بلوچستان اور وفاقی کی سطح پر ہوگا۔ حکومت ملک میں مساوی معاشی و سماجی ترقی کو یقینی بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان قریبی تعلقات کی اہمیت اجاگرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یورپی یونین سے معاشی و سماجی اشتراک جاری رہے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ