عالمی بینک کے 30 سال بعد صومالیہ کے ساتھ تعلقات بحال، مقصد ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے قرض تک رسائی ہے

جمعہ 28 فروری 2020 14:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) عالمی بینک نے 30 سال بعد صومالیہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کرلیا اس کا مقصد اسے اندرون ملک ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے قرض تک رسائی دینا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کے افریقا کے لیے نائب صدر حافظ غنیم نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ صومالیہ کے ساتھ رابطہ 1991 ء میں اس وقت منقطع ہوا جب یہ انتشار کا شکار ہوا تاہم اس نے الشباب کے جہادیوں کی سرگرمیوں کے باوجود ملکی تعمیر نو کے لیے اصلاحات کرتے ہوئے ان پر قائم رہنے کے مضبوط عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صومالی حکومت کے اس اصلاحاتی عمل سے ملک میں غربت کے خاتمے اور معیار زندگی کی بہتری کے ساتھ ساتھ نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے راستے کھلیں گے جن سے روزگار کے مواقع پیدا اور اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہوگا۔یاد رہے کہ رواں ماہ عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈنے صومالیہ کو سینکڑوں ملین ڈالرز کے قرض کی فراہمی کے لیے ابتدائی منظوری دی ہے۔یاد رہے کہ صومالیہ میں اس وقت 70 فیصد سے زیادہ افراد کی یومیہ آمدنی 1.90 ڈالر سے کم ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu