تعمیراتی شعبے کے مسائل حل کئے جائیں،میاں زاہد حسین

ٹیکسوں،غربت میں اضافہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو متاثر کیا ہے،سینئر وائس چیئرمین بزنس مین پینل

جمعہ 28 فروری 2020 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ تعمیرات کا شعبہ معیشت میں اہم مقام رکھتا ہے جسکی وجہ سے کم ازکم بتیس ذیلی صنعتوں کا پیہہ چلتا ہے جبکہ لاکھوں لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔

اس شعبہ کو ماہرین معیشت recession proof شعبہ کہتے تھے یعنی ملکی حالات جیسے بھی ہوں یہ شعبہ سدا بہار ہی رہتا تھا مگر اب صورتحال بدل گئی ہے اور یہ شعبہ بھی دیگر سیکٹرز کی طرح اپنی بقاء کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ اس اہم شعبہ کو بے جا ٹیکسوں، خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ایف اے ٹی ایف کے عتاب سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

غربت میں تیزی سے ہونے والے اضافے سے اس شعبہ پر منفی اثر پڑا ہے ۔ موجودہ حکومت نے پچاس لاکھ مکانوں اور میگا پراجیکٹس کی تعمیر کا جو وعدہ کیا تھا اس سے امید تھی کہ کنسٹرکشن اندسٹری ترقی کرے گی مگر بد قسمتی سے وہ اعلان ابھی تک عملی شکل اختیار نہیں کر سکے ہیں اور نہ ہی اسکی امید ہے کیونکہ حکومت کی مالی مشکلات بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ اس وقت پاکستان میں گھروں کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے اس لئے نجی شعبہ کو چائیے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف طبقات کے لئے ہائوسنگ پراجیکٹس بنائے تاکہ تمام شراکت داروں کو فائدہ ہو اور معیشت بھی رواں ہو سکے۔

انھوں نے کہا کہ اس شعبہ میں ریگولیشن کا مسئلہ بھی اہم ہے جبکہ قوانین بھی خاصے کمزور ہیں جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض کالی بھیڑیں عوام کی زندگی بھر کی جمع پونجی ہڑپ کر جاتی ہیں اور کوئی مظلوموں کی فریاد سننے والا نہیں ہوتا۔اسی طرح اس شعبہ کو بلیک منی چھپانے کے لئے اچھا سمجھا جاتا ہے اور لوگ اس میں کرپشن کی رقم چھپاتے ہیںجس کی وجہ سے یہ سیکٹر عالمی اداروں کی نظر میں آ گیا ہے اور اسکی ساکھ کی بحالی کے لئے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ضروری ہے کیونکہ ایسے لوگ سارے شعبے کو بدنام کرتے ہیں جس سے عوام کا اعتماد متاثر ہوتا ہے جواس کاروبار کی ترقی کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

ڈی سی ریٹ میں اضافہ، ودھولڈنگ ٹیکس میں اضافہ، کیپیٹل گین ٹیکس عائد کرنے اور دیگر اقدامات سے بہتر ہوتا کہ اس شعبہ ست زیادہ سے زیادہ ٹیکس نکالنے کے بجائے اسے ملک کے اہم مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جاتا جس میں خالی پلاٹوں پر ٹیکس عائد کرنا اور بلڈنگ ریگولیشنز میں بنیادی تبدیلی شامل ہے۔ پلاٹ خالی رکھنے سے سرمایہ کار کے علاوہ کسی کا فائدہ نہیں ہوتا اس لئے اس پر ٹیکس لگایا جائے تو لوگ ان پر گھر اور پلازے بنانا شروع کر دیں گے جس سے ملک میں ہائوسنگ کے مسئلے کی شدت میں کمی ممکن ہے۔

شہروں میں رہائش کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے حل کے لئے قوانین کو تبدیل کرنے اور ڈویلپرز کو ٹیکس مراعات دینے سے پلازوں کی تعمیر کے رجحان کو تقویت دی جا سکتی ہے۔مکان بنانے کے لئے عوام کو جو قرضہ فراہم کئے جا رہے ہیں ان پر اتنا زیادہ سود وصول کیا جاتا ہے کہ قرض لینے والا پھنس جاتا ہے اور اس کی حالت دیکھ کر درجنوں افراد قرضے لینے کا ارادہ ترک کر دیتے ہیں۔

ہائوس بلڈنگ کے لئے قرضہ پر جتنا سود کم ہو گااتنا ہی عوام میں مکانات کی تعمیر کا رجحان بڑھے گا۔ جب تک اس شعبہ کو مناسب انداز میں ریگولیٹ نہیں کیا جاتا اس وقت تک عوام کا سرمایہ محفوظ اور ملک میں ہائوسنگ کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا نہ روزگار متوقع انداز میں بڑھ سکتا ہے اور نہ ہی اس شعبہ سے اسکے پوٹینشل کے مطابق ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی