شبیر منشاء چھرہ ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ’’ کسٹمز‘‘ کے کنوینر مقرر

جمعہ 28 فروری 2020 17:45

شبیر منشاء چھرہ ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ’’ کسٹمز‘‘ کے کنوینر مقرر
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی ) کے صدر انجم نثار نے معرو ف صنعتکارشبیر منشاء چھرہ کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ’’ کسٹمز‘‘ کے سال 2020 کے لیے کنوینر مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی سے جمعہ کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شبیر منشاء چھرہ اپنے تجربات اور بہترین خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجربرادری کو محکمہ کسٹمز کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں۔

شبیر منشاہ چھرہ ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو کمیٹی برائی2020کے ممبرہیں اور ایف پی سی سی آئی کی بجٹ تجاویزمرتب کرنے والی کمیٹی میںبھی شامل ہیں۔ نیز پاکستان آرٹی فیشل لیدرامپورٹرز اینڈمرچنٹس ایسوسی ایشن( پالیما) کے بانی چیئرمین کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدراور معروف صنعتکار مرحوم منشاء چھرہ کے صاحبزادے ہیں۔ وہ کسٹمز سمیت ایف بی آر سے متعلق امور میں بھی کمال مہارت رکھتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu