ٹیکسٹائل بحران ٹالنے پروزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں،میاں زاہد حسین

کوئلے کی قیمت میں زبردست کمی سے سیمنٹ شعبہ کو ریلیف ملے گا،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

پیر 2 مارچ 2020 19:28

ٹیکسٹائل بحران ٹالنے پروزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ برآمدی شعبہ کے لئے بجلی مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس سے اس شعبہ کو ریلیف ملے گا ۔اس فیصلے کے بعد ٹیکسٹائل کے شعبہ نے ملک بھر میں اپنی انڈسٹریز بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور دوبارہ کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہو گیا ہے ۔

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ بجلی مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ سال رواں تک لاگو رہے گا اور اگلے سال بجلی کی قیمت بڑھائی جائے گی جس پر غور کیا جائے کیونکہ مستقبل سے متعلق غیر یقینی موجودہ صورتحال میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کی جانب سے ملک کے صنعتی شعبہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

حکومت کی اکنامک ٹیم فیصلہ کرے کہ معیشت کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ اہم ہے یا ڈالر۔

انھوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ ملک کی بجلی کی مجموعی پیداوار میں سے پچیس فیصد استعمال کر رہا ہے جس میں سے برآمدی شعبہ ایک چوتھائی بجلی استعمال کرتا ہے جو تقریباًساڑھے چھ ارب یونٹ ہے۔حکومت نے اگلے مالی سال سے بجلی اور گیس کی سبسڈی کو بیس ارب روپے تک محدود کرنے کا ارادہ کیا ہوا ہے جس پر غور کیا جائے کیونکہ اس سے برآمدی صنعت کے لئے بجلی کم از کم تین سینٹ فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی جو کہ اس شعبہ کو کمزور کر دے گی۔

گیس کی قیمت میں بھی بیس سے پچیس فیصد اضافہ ہو جائے گا جس سے صنعتی شعبہ کی عالمی سطح پرمسابقت متاثر ہو گی اور برآمدی منڈی میں کھویا ہوا مقام پانے کی کوششیں متاثر ہو جائیں گی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح سیمنٹ کا شعبہ بھی مسائل کا شکار ہے اورموجودہ حالات میں بری طرح متاثر ہوا ہے۔ مقامی طلب میں کمی اور بڑھتے ہوئے کاروباری اخراجات نے اسکے منافع کو نقصان میں بدل دیا ہے جبکہ چھوٹے یونٹس کومارکیٹ میں رہنے کے لئے زیادہ جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔

ادھر بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی قیمت بتیس فیصد کم ہو چکی ہے اور گھٹتی ہوئی طلب کی وجہ سے اس میں مزید کمی کا امکان ہے جو سیمنٹ کے شعبہ کے لئے خوشخبری ہے۔کوئلے کی قیمت کم ہونے سے کوئلہ استعمال کرنے والے بعض دیگر شعبوںپر بھی مثبت اثر پڑے گا۔ حکومت کو چائیے کہ سیمنٹ کے شعبہ کو مستحکم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے کیونکہ یہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت، مہنگے ڈالر، روپے کی ناقدری، خام مال کی مہنگائی ، کاغذاور پیکنگ میٹریل کی قیمت میں اضافہ سے متاثر ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل