کراچی چیمبر کے عہدیداران کی مختلف مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز کے وفود سے ملاقاتیں

پوری تاجر برادری چیمبر کے سائے تلے اکھٹا ہو، بلاتفریق خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا، آغا شہاب

پیر 2 مارچ 2020 19:30

کراچی چیمبر کے عہدیداران کی مختلف مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز کے وفود سے ملاقاتیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) کراچی چیمبرآف کا مرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے صدر آغا شہاب احمد خان نے کہاہے کہ کراچی چیمبر تمام تاجربرادری کی بلارنگ ونسل، مسلک اور چھوٹے بڑے کاروبار سے بالاتر ہوکر بلاامتیاز خدمت کررہاہے لہٰذا تمام مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز اور ٹریٖٖڈ باڈیز اپنے مسائل کو چیمبر کے علم میں لائیں تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ان کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کی جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن، کراچی آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن، آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری، آل آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن، آل سٹی تاجر اتحاد، کراچی صرافہ اینڈ جیولرزگروپ اور سندھ آٹو پارٹس اسکریپ امپورٹرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مختلف وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

آغا شہاب نے کہاکہ کاروبار کے بگڑتے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی چیمبر مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا تاکہ کراچی کی تاجروصنعتکار برادری کو سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی اور برابری کی بنیاد پر کاروباری مواقع فراہم کیے جاسکیں۔اب وقت آگیا ہے کہ وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومت کو کراچی کی تاجروصنعتکار برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہوگا جو قومی خزانے میں 70فیصد سے زائد ریونیو جبکہ سندھ بورڈ ریونیو میں95فیصد ریونیو جمع کرواتے ہیں۔

کے سی سی آئی کے صدر نے آل سٹی تاجراتحاد کے صدر حکیم شاہ کی سربراہی میں وفدسے بات چیت میں کہاکہ کے سی سی آئی کے عہدیداران بزنس مین گروپ کے چیئیرمین سراج قاسم تیلی کے جاری کردہ اصولوں کے مطابق چیمبر آنے والے ہر شخص کی میرٹ کی بنیاد پر مدد کرتے ہیں۔ ہم چھوٹے سے چھوٹا مسئلہ بھی حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے اور ہمارے علم میں جو بھی حقیقی مسائل آتے ہیں ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے ۔

انہوں نے تجاوزات کے خلاف مہم کے متاثرین کی تشویش کے حوالے سے حکومت پر زور دیا کہ شہر کے قابل رسائی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ مارکیٹیں اور پلازہ تعمیر کیے جائیں تاکہ متاثرین کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ مختلف مسائل بشمول امن وامان ،سیوریج کے مسائل ، تمام تجارتی مارکیٹوں کے خستہ حال انفرااسٹرکچر، انسداد تجاوزات مہم کے متاثرین کو متبادل جگہ پر منتقلی اورنئی دکانوں کا قبضة دینے کے علاوہ قبضہ مافیا سے متعلق کا شکایات اور ایف بی آر حکام کی جانب سے ہراساں کیے جانے جیسے مسائل کو کے سی سی آئی متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے گا اور ان کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا کیونکہ ایس ایم ایز، کاٹیج انڈسٹریز اور چھوٹے تاجر معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کے سی سی آئی کے صدر نے کراچی صراف اینڈ جیولرز گروپ کے صدر ہارون چاند کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے بات چیت میں کہا کہ سونے و زیورات کا شعبہ کسی بھی ملک کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے لہٰذا اس اہم شعبے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور حکومت کی جانب سے ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں شاندار جواہرات وزیورات تیار کیے جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم اپنی برآمدات میں اضافہ کرنے سے قاصر ہیں جس کی بڑی وجہ حکومت کی مدد کی کمی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلین سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کو لازمی طور پر آگے آتے ہوئے کے سی سی آئی کی رکنیت حاصل کریں اور اپنے مسائل کے سی سی آئی کے علم میں لانے کے ساتھ ساتھ کے سی سی آئی کی سرگرمیوں اور اجلاسوں میں بھی شرکت کریں تاکہ ان کے مسائل کو اجاگر کیا جاسکے اور متعلقہ حکام کو ان مسائل کو حل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ان کے علم میں لایاجاسکے۔

انہوںنے قیمتی جواہرات کو نکالنے اور ان کو تراشنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جواہرات اور زیورات کی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک مؤثر مارکیٹنگ حکمت عملی وضع کی جائے۔آغا شہاب نے سندھ آٹو پارٹس اسکریپ امپورٹرز اینڈ ڈیلرز کے صدر محمد علی قریشی کی سربراہی میں چیمبر آنے والے وفد سے ملاقات میں کہا کہ چھوٹے تاجروں کی مختلف ایسو سی ایشنز سے باقائدگی سے اجلاس منعقد کرنے کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ شہر بھر کی تمام ایسوسی ایشنز کراچی چیمبر کے سائے تلے ایک ہوں تاکہ کے سی سی آئی ان کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں مدد کرسکے۔

چیئرمین بی ایم جی سراج قاسم تیلی اور کے سی سی آئی کا یہ ماننا ہے کہ چھوٹے تاجر معیشت میں ریڑہ کی ہڈی کا کرادار ادا کرتے ہیں لہذا ہمیں ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دینی ہی ہو گی اور ہم بلاتفریق دن رات اور پورے ہفتے ان کی خدمت میں حاضر ہیں۔ کے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ارشد اسلام نے صدر الائنس آف مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے صدر طلعت محمود کی سربراہی میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کے سی سی آئی کے چھتری تلے مشترکہ کوششیں کرنے اورمتحد رہنے پر زور دیا تاکہ شناختی کارڈ کی شرط،سیلز ٹیکس، خستہ حال انفرااسٹرکچر اور سہولیات کے فقدان کے مسئلے کو تاجربرادری کی خواہش کے مطابق متعلقہ حلقوں کے ساتھ حل کیا جاسکے۔

کے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ارشد اسلام نے کراچی آئرن اینڈ اسٹیل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر شمعون باقر علی کی سربراہی میں وفد سے بات چیت میں ایف بی آر کی پالیسیوں اور اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ معیشت کو دستاویزی بنانے کے ارادے سے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن ان تمام پالیسیوں اور اقدامات پرمختلف مراحل میں نافذ کیا جانا چاہیے اور موجودہ حکومت کی جانب سے کاروباری طبقے کو مثبت اورمنفی اثرات کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے۔

ارشد اسلام نے آل پاکستان آرگنائزیشن فار اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر محمود حامد کی سربراہی میں ملنے والے وفد کی تشویش پر یقین دہانی کروائی کہ انسداد تجاوزات مہم سے پیدا ہونے والے مسائل، کے ایم سی،پولیس اور ایف بی آر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی شکایات اور نیپرا کے احکامات کے برخلاف کے الیکٹرک کے اضافی چارجز کے مسائل کو بھی اٹھایا جائے گا۔

آل آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حماد پونا والا کی سربراہی میں وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے آئرن و اسٹیل کے درآمدکنندگان پر حد سے زیادہ ٹیکسوں کے بوجھ بشمول فکسڈ اور ٹرن اوور ٹیکس، ایس آر اوز کے غلط استعمال سمیت رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ خریداروں پر غیر متناسب ٹیکس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفد کے ممبران کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تمام تجاویز تحریری طور پر کے سی سی آئی کو دیں تاکہ کراچی چیمبر اپنی بجٹ تجاویز میں اسے شامل کرسکے اور حکومت کی جانب سے ان تجاویز پر غور کیا جاسکے۔

کے سی سی آئی کی خصوصی کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز کے چیئرمین مجید میمن نے ان تمام اجلاسوں میں کے سی سی آئی سے مدد طلب کرنے والوں کو مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ کراچی چیمبر کی تمام 19سب کمیٹیاں ٹیکسیشن، امن وامان، درآمدات، برآمدات اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے سرگرم ہیں لہٰذا تاجربرادری آگے آئے اور ان سب کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کرے جو ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی ایم جی کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کی نگرانی میں چھوٹے تاجر سے بڑے صنعتکار تک سب کے سی سی آئی کی چھتری تلے یکجا ہو کر نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کے لیے اجتماعی طور پر آواز بلند کرنا ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ چیئرمین بی ایم جی نے تاجروصنعتکار برادری کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی زندگی وقف کردی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ