بینک اسلامی کا سال 2019ء کے لئے بعد از ٹیکس منافع 4.1 گنا اضافہ کے ساتھ 1.1 ارب روپے ہوگیا

پیر 2 مارچ 2020 19:30

بینک اسلامی کا سال 2019ء کے لئے بعد از ٹیکس منافع 4.1 گنا اضافہ کے ساتھ 1.1 ارب روپے ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (دی بینک یا بینک اسلامی) نے 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والے سال کے لئے بینک کے آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری بورڈ کے 27 فروری 2020ء کو کراچی میں منعقدہ اجلاس کے دوران دی گئی۔ سال 2019ء بینک اسلامی کے لئے ایک اہم سال ثابت ہوا جس میں بینک نے متاثر کن مالیاتی نتائج مرتب کئے۔

موثر کاروباری حکمت عملی اور وسیع پیمانے پر مارکیٹنگ سرگرمی کی بناء پر بینک کا ڈپازٹ بیس 24 فیصد اضافہ سے 229 بلین روپے رہا جبکہ صنعتی نمو کے ڈپازٹس میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ ختم ہونے والے سال کے دوران بینک کے سورس بیس میں اضافہ کے ساتھ بینک اسلامی کے مجموعی اثاثوں میں بھی 31 فیصد اضافہ ہوا جہاں فنڈز کو موثر طریقے سے اسلامک فنانسنگ، SLR اہلیت کی حامل سرمایہ کاریوں اور منی مارکیٹ انسٹرومنٹس کیلئے مختص کیا گیا۔

(جاری ہے)

خطرے کو جذب کرنے کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لئے بینک نے متاثرہ پورٹ فولیو کے خلاف موضوعاتی بنیادوں پر تیز ترین مخصوص پرویژنگ کیلئے اقدامات اٹھائے جس کے نتیجہ میں دسمبر 2018ء میں 72 فیصد کی کوریج ریشو کے مقابلہ میں 85 فیصد بہتر کوریج ریشو حاصل ہوئی۔بینک کے آمدن والے اثاثوں اور بینچ مارک منافع کی شرح میں اضافہ کی وجہ سے بینک کی خالص آمدن گزشتہ سال کے مقابلہ میں 2019ء میں 79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس کے ساتھ مل کر 2019ء میں لاگت سے آمدن کی شرح 63 فیصد رہی جو مالی سال 2018ء میں 94 فیصد سے بہتر ہے۔ بینک نے 2019ء کیلئے 1087 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے 213 ملین روپے کے بعد از ٹیکس منافع سے 4.1 گنا زائد ہے۔ الحمد الله۔بینک اسلامی نے اپنے کیپیٹل بیس کو بڑھانے اور بیلنس شیٹ کی مسلسل نمو میں مدد کے لئے 2019ء کے دوران کامیابی سے 1.01 بلین روپے کے رائٹ شیئرز کا اجراء مکمل کیا۔

اس طرح اس کا ادا شدہ سرمایہ بڑھ کر 11.01 ارب روپے ہوگیا۔ ایک مضبوط سرمایہ کی کافی مقدار کے ساتھ اپنی آمدنی کی گنجائش کو مزید بڑھانے کی حکمت عملی کے مطابق بینک 2 ارب روپے کے لسٹڈ ایڈیشنل ٹیئر 1- کیپیٹل (عہد سکوک) کے اجراء کے عمل میں بھی ہے۔ بینک نے سال 2019ء کے دوران عہد سکوک کے Pre-IPO فیز میں کامیابی کے ساتھ 17 ارب روپے جمع کئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..