اے سی سی اے کے زیراہتمام ڈیجیٹل دور میں فیصل آباد کے مستقبل پر کانفرنس کا انعقاد

پیر 2 مارچ 2020 19:35

اے سی سی اے کے زیراہتمام ڈیجیٹل دور میں فیصل آباد کے مستقبل پر کانفرنس کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی ای) کے زیر اہتمام فیصل آباد میں’پنجاب: پاکستان کا صنعتی اور ٹیلنٹ پاور ہاؤس‘ کے عنوان سے کثیر الفریقین کارپوریٹ نیٹ ورکنگ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مستقبل کے حوالے سے کاروباری اداروں کی تیاری پر بحث کی گئی تاکہ فیصل آباد کو عالمی مسابقت میں برقرار رکھا جا سکے اور اسے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نفع بخش بنایا جا سکے۔

پاکستان میں صنعتی حب کے طور پر فیصل آباد تیکنکی انقلاب کے دہانے پر ہے اور یہاں موجود اِداروں کی مستقبل کے لیے تیار رہنے کی جس قدر ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں اہم فکری رہنماؤں اور پالیسی سازوں نے بحث میں حصہ لیا اور شمولیت، دیانت داری اور جدت کے سنہرے اٴْصولوں پر مبنی ترقی کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے چوتھے صنعتی انقلاب میں بطور خطہ برقرار رکھنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے سی سی اے پاکستان کے مارکیٹ ہیڈ-بزنس ڈیویلپمنٹ اسد حمید خان نے کہا،’پیشہ ور اکاؤنٹنٹس کے عالمی ادارے کے طور پر اے سی سی اے ایک سپر کنیکٹر ہے جو اپنے ارکان، معیشتوں اور مجموعی طور پر معاشرے کے فائدے کے لیے اِس پیشے میں موجود روابط کاجائزہ لیتی ہے، سہولت فراہم کرتی ہے اور اُن میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرتی ہے۔

اِس کانفرنس جیسی کانفرنسیں ہمیں اِس بات کا موقع فراہم کرتی ہیں کہ ہم مستقبل کے حوالے سے اپنی پیشہ ورانہ معلومات میں ایک دوسرے کو شریک کریں اور اداروں کو آگے کی جانب سوچنے اور مستقبل کے لیے تیار رہنے میں مدد فراہم کریں۔‘کانفرنس کے مہمان خصوصی سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کے چیئرپرسن ، سینیٹر ولید اقبال تھے۔سینیٹر ولید اقبال نے فیصل آباد خطے کے مستقبل کے بارے میں ایک پرجوش تقریر کی اور اسے ’پاکستان کا مانچسٹر‘ کے طور پر برقرار رکھنے ، عالمی اسٹیج پر پیش پیش رکھنے کے لیے کاروباری کمیونٹی کے کردار پر زور دیا اور اِس سلسلے میں سرکاری عزم کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے پالیسی سازوں اور ریگولیٹرز پر بھی زور دیا کہ وہ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کریں اور شہر میں کاروبار کے لیے دستیاب آسانیوں میں اضافہ کریں۔کانفرنس کے دوران مباحثوں کا مرکز جوموضوعات رہے اٴْن میں شمولیت کو یقینی بنانے کے علاوہ، پس منظر سے قطع نظر، ہر شخص کے لیے کارآمد معیشت کی تخلیق کے مواقع کو مساوی بنانا اور اخلاق کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھتے ہوئے اعتماد کے بحرانی ماحول میں عالمی سطح پر کاروباری اداروں کے لیے اعتماد اور بھروسے کا قیام اور اپنے مینوفیکچرنگ کے شعبے کے لیے مستقبل سے محفوظ اور حقیقی تبدیلی کی غرض سے جدت کی حوصلہ افزائی شامل تھے۔

کانفرنس میں اِس موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ ہمارا مینوفیکچرنگ سیکٹر کس طرح جدید ترین ٹیکنالوجیز اختیار کر سکتا ہے اور مستقبل کے لیے تیار ٹیلنٹ تیار کرسکتا ہے تاکہ عالمی سطح پر مسابقت میں کامیابی حاصل کر سکے۔اِس حوالے سے فیصل آباد ایوان تجارت و صنعت کے صدر، سکندر اعظم نے حاضرین کے سامنے اپنے خصوصی خیالات پیش کیے کہ ایوان کے رُکن ادارے کس طرح اس تبدیلی میں رہنما کا کردار ادا کر ر ہے ہیں۔

کانفرنس سے اے سی سی اے کے ہیڈ آف بزنس ڈیویلپمنٹ-سینٹرل ، محمد شاہد خان نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا،’فیصل آباد کا ہماری خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں نمایاں حصہ ہے اور اِس کا پیداواری شعبہ بڑے آجرین میں سے ایک ہے۔ اِس ضلع میں کام کرنے والے اداروں کے لیے یہ بات بہت اہم ہے کہ اُن کی پائیداری کو یقینی بنایا جائے اور روزگار کو مستقبل سے محفوظ رکھا جائے اور جب غیر معمولی ٹیکنالوجیز کے معاملہ ہو تو سب سے آگے رہا جائے۔‘اِس کانفرنس نے مقامی کاروباری اداروں، فکری رہنماؤں اور پالیسی سازوں کو بھی اس بات کا موقع فراہم کیا کہ وہ مل جل کر بیٹھیں اور ایک قابل عمل ایجنڈا تیار کریں تاکہ یہ خطہ اپنی حقیقی اقتصادی گنجائش سے فائدہ اٹھا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا