قاعداعظم بزنس پارک صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا : نعمان کبیر

ًنئے صنعتی پارک اور زونز کے ساتھ ساتھ بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں -: پیاف

پیر 2 مارچ 2020 21:37

قاعداعظم بزنس پارک صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا : نعمان کبیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2020ء) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف) میاں نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک پنجاب کی خوشحالی و صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بزنس پارک میں صنعتوں کو ایک ہی جگہ مختلف سہولیات دستیاب ہونگی اور مختلف جگہوں پر پھیلی ہوئی صنعتوں کو ان انڈسٹریل زون میں منتقل کردیا جائے گا جہاں سہولیات کی فراہمی سے صنعتیں ترقی کرینگی اور ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ بزنس پارک میںملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ہوگا اور صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ان انڈسٹریل زونز میں نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع بھی دستیاب ہونگے جس سے صوبہ میں بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے صنعتی پارک اور زونز کے ساتھ ساتھ بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اس طرح وہ پاکستانی سرمایہ کار بھی پاکستان آنے میں تامل نہ کریں گے جو اپنے سرمائے کا دوسرے ملکوں میں لے جا کر کاروبار کر رہے ہیں جہاں انھیں بجلی گیس اور دیگر اشیاء پر سبسڈی حاصل ہے اور اسکے ساتھ ساتھ بیروزگاری کا لیول کم ہو ااور پرائم منسٹر کا ایک کروڑ نوکریاں دینے کے منصوبہ پر پیش رفت ہو سکے گی اور حکومت کے صنعتی ترقی کا ویژن کو پروموٹ کیا جا سکے۔

ان صنعتی یونٹس کی بحالی سے ملکی معیشت مستحکم ہوسکے اور صنعتی شعبہ ترقی کرسکے گا۔ میاں نعمان کبیر نے کہا کہ معاشی نظام مستحکم بنانے کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی جائے اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ جب صنعتیں اپنی استعداد کے مطابق چلیں گی تو پیداوار بھی بڑھے گی اور روزگار میں بھی اضافہ ہو گا، جس سے ملک بھر میں بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ صنعتوں کی بلند پیداواری لاگت سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں۔ پاکستان کے ہمسائیہ ممالک میں صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کے نرخ کم ہیں جن سے ان ممالک کی برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ پاکستان میں پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیاء مہنگی اور برآمدات کمی کا شکار ہیں جس سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے جسے دور کرنے کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا