برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ خوش آئند ہے ‘افتخار بشیر

بجلی اور گیس مہنگی ہونے سے پیداواری لاگت میں اضافہ اور مہنگائی 14فیصد سے بڑھ گئی‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل 3 مارچ 2020 13:40

برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ خوش آئند ہے ‘افتخار بشیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2020ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے برآمدی سیکٹر کیلئے 30جون تک بجلی7.5سینٹ اور گیس 6.5ڈالر پر مہیا کرنے کے فیصلہ کا خوش آئند اقدام ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ انرجی ٹیرف طویل المدت ہونا چاہیے اور اس کا اطلاق صرف برآمدی سیکٹر پر ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے تمام صنعتی شعبوں پر کیا جائے کیونکہ بجلی اور گیس مہنگی ہونے سے ان کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگائی اورحکومتی اداروں کی رپورٹس کے مطابق ملک میں مہنگائی میں14فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ غیر جانبدارانہ ذرائع کے مطابق مہنگائی میں اضافہ اس سے کہیں زیادہ ہوا ہے جس کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات کی از حدضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا لیکن یہ کمی صرف برآمدی شعبہ میں کی گئی ہے انہوںنے کہا کہ صنعتی شعبہ میں بجلی کے بلوں میں عائد سرچارج اور ٹیکسز فی الفور ختم کیے جائیں کیونکہ بجلی کی قیمت سے زیادہ ٹیکسوں کی شرح سے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu