پاکستانی بینکوں کے پاس ڈیپازٹس 14 ہزار 672ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچے

جمعرات 5 مارچ 2020 21:22

پاکستانی بینکوں کے پاس ڈیپازٹس 14 ہزار 672ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2020ء) پاکستانی بینکوں کے پاس ڈیپازٹس 14 ہزار 672ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیپازٹ بڑھنے سے بینکس کو حکومتی ٹی بلز اور بانڈز میں سرمایہ کاری کے مواقع ملے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی بینکوں کے ڈپازٹس میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ۔ جنوری 2020 میں بینکوں کے ڈیپازٹ جنوری 2019 کے مقابلے 12.36 فیصد اضافے ہوا اور اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹ 14 ہزار 672ارب روپے ہوگئے جبکہ جنوری 2019 میں بینکوں کے ڈیپازٹ 13ہزار 57 ارب روپے تھے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ بینکنگ سسٹم میں زیادہ منافع کے لئے رکھا ، اسٹیٹ بینک نے 7 ماہ سے شرح سود 13.25 کی سطح پر برقرار رکھا ہوا ہے ، ڈیپازٹ بڑھنے سے بینکوںکو حکومتی ٹی بلز اور بانڈز میں سرمایہ کاری کے مواقع ملے ہیں۔ماہرین نے مزید کہا کہ سال 2019 میں بینکنگ سیکٹرکا منافع 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، سال 2019 میں بینکنگ سیکٹرکا منافع 20 فیصد اضافہ ریکاڑد کیا گیا تھا جبکہ بینکنگ سیکٹر کا منافع 30 ارب روپے اضافے سے 177 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu