مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سی94ہزار200روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی

جمعرات 5 مارچ 2020 21:46

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سی94ہزار200روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2020ء) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سی94ہزار200روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکے اضافے سے 1644ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سی94ہزار200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سی80761روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu