بینک اسلامی کے برانچ منیجرزکے لئے اسلامک فنانس کے بارے میں سرٹیفائیڈ پروگرام کا انعقاد

جمعہ 6 مارچ 2020 20:11

بینک اسلامی کے برانچ منیجرزکے لئے اسلامک فنانس کے بارے میں سرٹیفائیڈ پروگرام کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2020ء) بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے سینٹر برائے اسلامک فنانس کے تعاون سے لاہور میں اپنے برانچ منیجرز کیلئے اسلامک فنانس کے بارے میں سرٹیفائیڈ پروگرام کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ پروگرام کا بنیادی مقصد بینک اسلامی کے برانچ مینجرز کو مکمل اور لازمی اسلامی بینکاری کے علم سے بھرپور استفادہ حاصل کرانا تھا تاکہ وہ مکمل مہارت کے ساتھ اپنے صارفین کی خدمت کر سکیں۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف فنانس، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اور چیئر آف سینٹر فار اسلامک فنانس ڈاکٹر سعد عظمت نے اس پروگرام کی ٹریننگ کروائی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ LUMS کے سینٹر فار اسلامک فنانس اور بینک اسلامی کے مابین یہ شراکت داری پاکستان میں اسلامک فنانس کے فروغ میں مددگار ہوگی۔

(جاری ہے)

بینک اسلامی پاکستان کے سربراہ ترسیل ملکی رضوان عطاء نے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے ایک ممتاز اسلامی بینک کے برانچ منیجرز کی حیثیت سے ٹیم ممبران کی ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شرعی اصولوں کے مطابق بینکاری کے بارے میں آگاہ کریں۔ لہذا ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ ربا (سود) کے بارے میں بنیادی آگاہی پیدا کریں اور اسلامی فنانس کے بنیادی فریم ورک کو یقینی طور سے سمجھیں۔

برانچ منیجرز کے لئے اس پروگرام کا منصوبہ بینک کی تسلسل سے ترقی اور صلاحیت کی تیاری کے اقدام کے طور پر بنایا گیا تھا۔ سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کی صدارت جنرل منیجر سینٹرل ریجن عاصم سلیم نے کی جبکہ تقریب میں سیکشن ہیڈ، ٹریننگ اینڈ آرگنائزیشنل ڈویلپمنٹ عائشہ اشرف جانگڑا نے شرکت کیLUMS کے سینٹر آف اسلامک فنانس کا قیام اسلامک فنانس انڈسٹری کے بڑھتے ہوئے انسانی وسائل اور معلومات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے عمل میں لایا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی