اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے اتار چڑھائو کے بعد مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا

کے ایس ای 100انڈیکس39ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر38ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں61ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ

ہفتہ 7 مارچ 2020 19:41

اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے اتار چڑھائو کے بعد مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے اتار چڑھائو کے بعد مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس39ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر38ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں61ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم71کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ50فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 2دن تیزی کا رجحان دیکھاگیا جس کی وجہ سے انڈیکس1788.39پوائنٹس بڑھ گیا تاہم3روزہ مندی سے انڈیکس 1552.34پوائنٹس لوز کر گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کی8ماہ میں تجارت خسارے میں کمی ،امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے کے بعد سالہ افغان جنگ کے خاتمے کے امکانات روشن ہونے اور خطہ میں امن قائم ہونے،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پانے جیسے عوامل اسٹاک مارکیٹ کی تیزی کا سبب ہیں تاہم کورونا وائرس کے خدشات ،حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کا از سر نو ریویو کرنے اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کی اطلاعات مارکیٹ کی مندی کی بڑی وجوہات قرار دی جار رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں236.05پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 37983.62پوائنٹس سے بڑھ کر 38219.67پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس26289.38پوائنٹس سے بڑھ کر 26557.85پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای انڈیکس92.2پوائنٹس کی کمی سے 17477.60پوائنٹس سے کم ہو کر17385.40پوائنٹس پر بند ہوا ۔

گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 61ارب98کروڑ63لاکھ67ہزار925 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ70کھرب94ارب66کروڑ57لاکھ91ہزار778روپے سے بڑھ کر71کھرب56ارب65کروڑ21لاکھ53ہزار703روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر39866.46پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر37983.62پوائنٹس کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ13ارب روپے مالیت کی34کروڑ 7ہزار22ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کی22کروڑ52لاکھ75ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1804کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی911کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،862میں کمی اور91کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف ،حیسکول پیٹرول ،بینک آف پنجاب ،یونٹی فوڈز ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ڈی جی کے سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،پائینیر سیمنٹ ،اینگرو پولیمر ،چیرٹ سیمنٹ اورپاور سیمنٹ سر فہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ