یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے بجٹ تجاویز کی تیاری کے لئی6 رکنی کمیٹی قائم کردی

پیر 9 مارچ 2020 13:43

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے بجٹ تجاویز کی تیاری کے لئی6 رکنی کمیٹی قائم کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2020ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے آئندہ مالی سال برائے 2020-21کے وفاقی بجٹ کیلئے حکومت کو تجاویز پیش کرنے کیلئے فیڈریشن کے سابق سینئرنائب صدر مظہرعلی ناصر کی سربراہی میں6 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو نہ صرف ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز سے رابطہ کرکے ان سے بجٹ تجاویز حاصل کرے گی بلکہ یو بی جی بزنس کمیونٹی کے نمائندہ اداروں سے موصول ہونے والی تجاویزکی روشنی میں ایک شیڈو بجٹ بھی تیار کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یو بی جی سندھ زون کے چیئرمین شیخ خالد تواب کی رہائش پر ہونے والے سندھ کورکمیٹی کی31 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سے مسلسل رابطوں کیلئے کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں یوبی جی کے دفاتر قائم کئے جائیں گے ،ہم ہمیشہ کی طرح تجارت وصنعت کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کیلئے حکومت کو قابل عمل مثبت تجاویز دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے کہا کہ ملک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے روزگار کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں، پیداواری لاگت کم کی جائیں تاکہ نئی صنعتیں لگیں اور وہاں نوجوانوں کو روزگار مہیا ہوسکے اور ہمارے نوجوان دلبرداشتہ ہوکر بیرون ممالک کا رخ نہ کریں۔اجلاس میں پاکستان کے معاشی حالات،بڑھتی ہوئی صنعتی پیداواری لاگت اورکاروباری مشکلات، ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری میں کمی،گیس کی قلت اور گیس وبجلی کے نرخوں میں اضافے سے پیدا شدہ مشکلات سمیت دیگرایشوز کا جائزہ لیا گیا۔

یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیرطفیل نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ تمام صوبوں میں مضبوط ہے اورہم پہلے سے بھی زیادہ قوت کے ساتھ اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھیں گے،ہم سب متحد رہ کربزنس کمیونٹی کے بہترمفاد اور تجارت وصنعت کے استحکام کیلئے کام کرتے رہیں گے،یو بی جی مرکزی کورکمیٹی کا آئندہ اجلاس21مارچ کو کو لاہور میں منعقد ہوگا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے اوراراکین کو ذمہ داریاں دی جائیں گی۔یو بی جی سندھ زون کے چیئرمین خالدتواب نے کہا کہ یو بی جی میں قابل اور نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ کاروباری افراد کی کھیپ موجود ہے جنہیں ہم آئندہ برسوں میں ذمہ داریاں نبھانے کیلئے آگے لائیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس