جرمنی کے ساتھ تجارت مزید بڑھانے کے لیے راستے تلاش کیے جائیں،لاہور چیمبر

پیر 9 مارچ 2020 20:10

جرمنی کے ساتھ تجارت مزید بڑھانے کے لیے راستے تلاش کیے جائیں،لاہور چیمبر
لاہور۔9مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2020ء) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر نے کہا ہے کہ جرمنی بہت سے حوالوں سے پاکستان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، اس کی سرحدیں نیدرلینڈز، بیلجیئم، فرانس، سویٹزرلینڈ ، آسٹریا ، چیک ریپبلک ، پولینڈ اور ڈنمارک ، پاکستانی تاجروں کو جرمنی کے ساتھ تجارت کا موجودہ حجم مزید بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے چاہئیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے جرمنی میں سفیر ڈاکٹر محمد فیصل سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد اور سابق صدر فاروق افتخار نے بھی اس موقع خطاب کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین حاجی آصف سحر اور میاں شہریار علی بھی اجلاس میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

علی حسام اصغر نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا اہم تجارتی حصے دار ہے، پاکستان کے لیے درآمدات کے حوالے سے جرمنی گیارہویں جبکہ برآمدات کے حوالے سے پانچویں نمبر پر ہے، یہ خوش آئند ہے کہ دوطرفہ تجارت کا حجم گزرتے وقت کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو بین الاقوامی تجارتی میلوں اور نمائشوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے جس سے انہیں نئے تجارتی پارٹنرز ملیں گے اور اپنی مصنوعات عالمی سطح پر متعارف کروانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول میں جرمنی نے قابل ستائش کردار ادا کیا، پاکستان میں انرجی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی جرمنی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے مزید کہا کہ جرمنی سرمایہ کار پاکستان میں آئل اینڈ گیس، فوڈ، ڈیری پراسیسنگ اور انجینئرنگ سمیت دیگر شعبوں سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے چیمبرز اور تاجروں کے درمیان مضبوط روابط تجارت کو مزید مستحکم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی کا دورہ کرنے والے تجارتی وفود کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ