ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں حالیہ اضافہ ملکی معیشت کیلئے بہترین پیغام ہے،

حکومت کی جانب سے زیروریٹڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے طے کردہ نر خوں کی بحالی کے اثرات رونما ہونا شروع ہو گئے، ڈینم کلاتھ، بیڈشیٹس، ٹاولز و دیگرٹیکسٹائل مصنوعات کے بڑے آرڈرز پاکستا نی برآمد کنند گان کو مل چکے،۱ٓل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ریجنل چیئرمین انجینئر حافظ احتشام جاویدکی اے پی پی سے بات چیت

منگل 10 مارچ 2020 15:31

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں حالیہ اضافہ ملکی معیشت کیلئے بہترین پیغام ہے،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں حالیہ اضافہ ملکی معیشت کیلئے بہترین پیغام ہے جس کا مطلب ہے کہ حکومت کی جانب سے زیروریٹڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے طے کردہ نر خوں کی بحالی کے اثرات رونما ہونا شروع ہو گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈینم کلاتھ، بیڈشیٹس، ٹاولز و دیگرٹیکسٹائل مصنوعات کے بڑے آرڈرز پاکستا نی برآمد کنند گان کو مل چکے جبکہ ٹیکسٹائل پراڈکٹس میں اضافہ کی ایک وجہ چین میں کرونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے برآمدی آرڈرز بھی ہیںلیکن اللہ کے فضل سے دنیا بھر میں پاکستان وہ خوش قسمت ملک ہے جہاں کورونا وائرس اپنے قدم جمانے میں ناکام ہو رہا ہے اسی لئے غیر ملکی امپورٹرز کو پاکستان کی طرف متوجہ ہونے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

۱ٓل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ریجنل چیئرمین انجینئر حافظ احتشام جاویدنے منگل کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران جی ایس پی پلس اسکیم کی مدت بڑھانے کیلئے کی گئی کا وشو ں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس اسکیم پاکستان کی بر آمدات کو بڑھانے میں معاون ثابت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں زیا دہ مضبوط حکمت عملی اپنا نی ہو گی تا کہ جی ایس پی پلس سے زیادہ استفادہ اور رکا وٹوں کو ختم کیا جا سکے۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی 82فیصدبر۱ٓمدات یو رپی یو نین کیلئے ٹیکسٹائل پر مشتمل ہیں جنہیں سخت مقا بلے کا سامنا ہے اسی لیے بر آمدکنند گا ن کے مسائل جیسا کہ ریفنڈز، انرجی وغیر ہ کو حل کیا اور برآمدی سیکٹرز کو ترجیح دی جا ئے۔انہوں نے کہا کہ ہما ری در آمدات اور بر آمدات کے در میان فرق بڑھ رہا ہے، جسے بر آمدات کو بڑھاکر کم کیا جا سکتا ہے اسلئے حکومت کو چا ہیے کہ برآمدات کو بڑھانے کیلئے سر پلس پیداوار کر ے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یو رپی یو نین کا جی ایس پی پلس سے فا ئد ہ اٹھانے والا بڑا ملک ہے جبکہ اس وقت پاکستان کی برآمدات زیادہ مقدار میں 6 یو رپی ممالک میں ہو رہی ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں دوسرے یو رپی ممالک میں بھی بر آمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کی 20فیصد بر آمدات یو رپی ممالک میں زیرو ٹیر ف پر اور 70فیصد تر جیحی ٹیر ف پر جاتی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی بر آمدات جی ایس پی پلس اسکیم میں تو سیع سے بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کا گراف تیزی سے آگے بڑھے گا جو زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل پراڈکٹس کی بر ۱ٓمد میں اضافہ کی ایک وجہ چین میں کرونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے برآمدی آرڈرز بھی ہیں جبکہ اللہ کے فضل سے دنیا بھر میں پاکستان بھی وہ خوش قسمت ملک ہے جہاں کورونا وائرس اپنے قدم جمانے میں ناکام ہو رہا ہے شاید اسی لئے غیر ملکی امپورٹرز کو پاکستان کی طرف متوجہ ہونے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت بھی نظر انداز نہیں کی جا سکتی کہ بجلی کے پرانے نرخوں کی بحالی اور ایف بی آر سے سیلز ٹیکس کے پرانے ریفنڈز ملنے کے بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکسٹائل ملز مالکان نے نیو یارک کاٹن ایکسچینج میں روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی مندے سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے روئی کی بڑی قیمت پر خریداری بھی شروع کردی ہے جو اسی72 سینٹ فی پونڈ خرید رہے ہیں جو کہ کچھ عر صہ قبل تک 80سینٹ فی پونڈ تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب طلب ہو تو ڈیمانڈ بڑھتی ہے لہٰذاپا کستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے پاس موجودبرآمدی آرڈرز کی تکمیل کیلئے روئی کی درآمد بھی بڑھ رہی ہے اسلئے محکمہ زراعت کی جانب سے تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے ایسی کوششیں ضروری ہیں جن سے ہمارے ملک میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار بہتر ہوسکے جوہماری ضروریات سے وافر ہوتاکہ ہم روئی کی درآمد کی بجائے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد اضافی روئی کو ایکسپورٹ کر نے کے قابل ہوسکیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی