ٹیکسٹائل برآمدات میں اربوں ڈالر کا اضافہ ممکن ہے،میاں زاہد حسین

ٹیکسٹائل خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی میں ریلیف دیا جائے، عرفان سعید،طاہرمحبوب

بدھ 11 مارچ 2020 22:13

ٹیکسٹائل برآمدات میں اربوں ڈالر کا اضافہ ممکن ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ چین اور بھارت کے برآمدی آرڈر پاکستان کو ملنے کی وجہ سے یہ شعبہ حکومت کو کئی ارب ڈالر کا اضافی زر مبادلہ کما کر دے سکتا ہے جس سے بہت سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں اس لئے اس اہم شعبہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

میاں زاہد حسین نے ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل، ڈائنگ اور پرنٹنگ کے اجلاس جو کراچی اور لاہورمیں بیک وقت ویڈیو لنک پر منعقدہوا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں کی بھرمار، مہنگی بجلی و گیس اور گیس کمپنیوں کی جانب سے صنعتکاروں سے اضا فی رقم کی بینک گارنٹی طلب کرنے کے مطالبے اور ریفنڈ زکی فوری ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل شعبے کی مشکلات اور کاروباری لاگت بڑھ گئی ہے جسے کم کیا جائے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے چیئرمین عرفان سعید نے کہا کہ ٹیکسٹائل پراسسنگ انڈسٹری کی حالت زار کا نوٹس لیا جائے اور اسے بیل آئوٹ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ ٹیکس میں اضافہ، مہنگی توانائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے اس شعبہ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔اس شعبہ میں استعمال ہونے والے خام مال کی قیمت 30 سے 35 فیصدتک بڑھ گئی ہے جس سے اسکی کاروباری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کی کاروباری لاگت میں اضافہ کی وجہ سے ڈائنگ اور پرنٹنگ وغیرہ کے آرڈرز کی تکمیل مشکل ہو گئی ہے اور یہ شعبہ تباہی کے دہانے تک پہنچ گیا ہے۔حکومت دیگر مما لک سے ٹیکسٹا ئل کے کیمیکل اور خام مال کی درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی کم کرکے اس شعبہ کو ریلیف دے۔ کمپنی کے ڈپٹی کنوینر طاہر محبوب نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس میں دو سال کی توسیع لائق تحسین ہے تاہم پاکستان برآمدکنندگان کی ساری توجہ6یورپی ممالک پر مرکوز ہے۔

اگر باقی یورپی ممالک کو بھی توجہ دی جائے اور پاکستانی کمرشل قونصلر بھی اپنا کردار ادا کریں تو برآمدات میں حیران کن حد تک اضافہ ممکن ہے جس سے درآمدات اور برآمدات میں بڑھتا ہوا فرق کم ہو جائے گا اور ملکی معیشت میں استحکام آئے گا۔انھوں نے کہا کہ یورپ کو جانے والی برآمدات میں 80فیصد سے زیادہ ٹیکسٹائل پر مشتمل ہے اس لئے دیگر اشیاء کی برآمدات بڑھانے پر توجہ دی جائے۔

صنعتی شعبہ کے لئے واٹر ٹریٹمنٹ پلا نٹ لگانا ضروری ہوگیا ہے جس پر عمل نہ ہونے کی صورت میں یورپی ممالک پاکستان سے درآمدات بند کریں گے جس سی4ارب یورو سالانہ تک کا نقصان ہوگا۔میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں دیگر تمام اشیاء کی قیمتوں پر فرق پڑا ہے وہیںبین الاقوامی منڈی میں کپاس بھی سستی ہو گئی ہے جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو ریلیف ملا ہے تاہم حکومت کو چاہئے کہ کپاس کی اگلی فصل کو تباہی سے بچانے کے لئے ابھی سے اقدامات شروع کر دے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار دن رات بزنس کمیونٹی کی خدمت میں مصروف ہیں اور حکومت کو ریسرچ بیسڈ تجاویز پیش کر رہے ہیں جس سے صنعتکاروںاور تاجروںکے مسائل حل ہو جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار