پاک قطر جنرل تکافل اورMachinesells.com کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

جمعرات 12 مارچ 2020 21:26

پاک قطر جنرل تکافل اورMachinesells.com کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2020ء) پاک قطر جنرل تکافل نے حال ہی میں پاکستان کے سب سے پہلے اور بڑے صنعتی مشینر ی ٹریڈنگ پلیٹ فارم مشین سیلزڈاٹ کام (Machinesells.com)کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے پر پاک قطرجنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی اورمشین سیلزڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیشان شیخ نے دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت مشین سیلزڈاٹ کام کے صارفین فوری طور پر اپنی مشینوں کے لئے ضرورت پر مبنی تکافل حاصل کرسکیں گے۔اس موقع پر پاک قطرجنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم پیرانی نے کہا کہ مشین سیلزڈاٹ کام کے ساتھ معاہدہ صارفین کیلئے بہت ہی مفید ہو گا اور وہ صنعتی مشینری کی خریداری پر اسلامک انشورنس (تکافل) حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انشورنس ایک ایسا ٹول ہے جس کی صنعتی اور تجارتی صارفین کو ہمیشہ ضرورت رہتی ہے اور اس معاہدے کے بعد صارفین فوری طورپرتکافل کوریج کی خدمات حاصل کرسکیں گے۔

ایک آن لائن پورٹل ہونے کے ناطے مشین سیلزڈاٹ کام صارفین کوڈسٹری بیوٹرز اور مینوفیکچررز کے ساتھ انٹرایکٹ کرواکر پاکستان کے صنعتی شعبے کے لئے اہم خدمات فراہم کررہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی چیز تھی جس کی صارفین کو بہت ضرورت تھی مجھے یقین ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاک قطر جنرل تکافل اور مشین سیلزڈاٹ کام کیلئے بلکہ اس سیکٹر کے صارفین کے لئے بھی فائدہ مند ہوگا۔

اس موقع پر مشین سیلزڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان شیخ نے کہا کہ اس اشتراک سے اپنے پلیٹ فارم پر پاک قطر جنرل تکافل کے ذریعے انشورنس متعارف کرانے کا مقصد ملک بھر میںخریدنے ،فروخت کرنے اور کرائے پرمشینیں حاصل کرنے والے صارفین کو ون ونڈو سلوشن فراہم کرنا تھا۔ اس معاہدے سے نہ صرف تکافل کوریج کی سہولت کے حصول میں روائتی وقت کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ صارفین کو پالیسی کی مقررہ مدت تک بغیر کسی پریشانی کا تجربہ حاصل ہو گا۔ مجھے امید ہے کہ یہ معاہدہ پاک قطر جنرل تکافل اور مشین سیلزڈاٹ کام کے لئے مفید اوردونوں اداروں کے درمیان طویل مدّتی کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

فوڈ گروپ کی برآمدات میں  پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر    اضافہ  ،حجم 4.969 ارب ڈالر رہا،ادارہ شماریات

فوڈ گروپ کی برآمدات میں پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ،حجم 4.969 ارب ڈالر رہا،ادارہ شماریات

امیدہے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، نو منتخب وزراء کو مبارکباد۔صدر کاٹی

امیدہے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، نو منتخب وزراء کو مبارکباد۔صدر کاٹی

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ایف بی آرسے ایس آر او پر نظر ثانی  کی اپیل

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ایف بی آرسے ایس آر او پر نظر ثانی کی اپیل

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کا کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کا کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاورباری ہفتہ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاورباری ہفتہ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا

ماضی میں بھی مشکل معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا ، موجودہ معاشی چیلنجز سے بھی نمٹا جاسکتا ہے،ڈاکٹر حفیظ ..

ماضی میں بھی مشکل معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا ، موجودہ معاشی چیلنجز سے بھی نمٹا جاسکتا ہے،ڈاکٹر حفیظ ..

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے مارکیٹنگ اور کال سینٹر مینجمنٹ کی گائیڈ لائنز ..

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے مارکیٹنگ اور کال سینٹر مینجمنٹ کی گائیڈ لائنز ..

زرعی معیشت کو تقویت اور سیڈ سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے اعلانات قابل ستائش ہیں‘ ..

زرعی معیشت کو تقویت اور سیڈ سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے اعلانات قابل ستائش ہیں‘ ..

کوکنگ آئل کی پیداورمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ،بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکارڈ کی ..

کوکنگ آئل کی پیداورمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ،بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکارڈ کی ..

بی ای سی ایس،پی پی ڈی یواور مسلم ہینڈز پاکستان کے مابین صاف پانی ، عملے کی  بہبود کو بہتر بنانے میں تعاون ..

بی ای سی ایس،پی پی ڈی یواور مسلم ہینڈز پاکستان کے مابین صاف پانی ، عملے کی بہبود کو بہتر بنانے میں تعاون ..