ملکی مسائل کو اٹھانے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے : چیئرمین پیاف

جمعرات 12 مارچ 2020 21:37

ملکی مسائل کو اٹھانے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے : چیئرمین پیاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2020ء) ملکی صنعت کے مختلف شعبوں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر پنٹ اور الیکٹرنک میڈیاکے نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات میںپاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف) نے کہا ہے کہ پیاف اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو بہتر انداز سے اجاگر کرنا بہت ضروری ہے جسکے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔

آج پیاف کی کامیابی اور بزنس کمیونٹی کی مقبولیت میں میڈیا کا ہاتھ ہے۔ میڈیا کاروباری طبقہ کے مسائل کو ہائی لائٹ کرتا ہے جس وجہ سے پیاف کی آواز حکومتی ایوانوں میں پہنچتی ہے۔ حکومت بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو آئندہ آنیوالے بجٹ میں شامل کرے اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین القوامی کمی کے تناسب سے قیمتوں میں کمی کی جائے اور اسکے ساتھ ساتھ بجلی کی فی یونٹ میں بھی کمی کی جائے کیونکہ ماضی میں پٹرولیم مصنوعات کو جواز بنا کر بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جاتا رہا ہے جس سے صنعتی شعبہ سمیت ہر طبقہ فکر متاثر ہورہا ہے۔

بجٹ پر کاروباری طبقہ کی تجاویز کو شامل کیا جائے ۔صنعتوں کے لئے بجلی و گیس کے نرخ کم کیے جائیں۔ پیداواری لاگت کے بڑھنے کی وجہ سے انڈسٹریز اور ٹریڈرز کو نقصان پہنچ رہا ہے۔حکومت ملکی صنعتوں کو نقصان پہنچانے والی مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ کاروباری برادری کی مشکلات میں کمی آسکے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے سابق صدر پیاف و لاہور چیمبر محمد علی میاں، وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی اور دیگر پیاف مجلس عاملہ کے اراکین کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے تاکہ صنعت و تجارت سے وابستہ اشیاء و ضدمات کی پیداواری لاگت کم ہو سکے۔ شرح سود زیادہ ہونے سے مقامی کاروبار اور صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ حکومت اکنامک پالیسیز کی از سر نو تشکیل کرے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ بجٹ ڈرافٹ فائنلائز کیا جائے۔ برآمدات میں کمی کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑھتا جا رہا ہے جس کو توازن میں رکھنا لازمی ہے۔برآمدات میں اضافے کے لئے ریفنڈز بلا تاخیر جاری کیے جائیں اور صنعتی شعبے کے لئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے

Browse Latest Business News in Urdu

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک