ملک کی اقتصادی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے: میاں زاہد حسین

شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے، سندھ کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنا کرشہریوں کوبہتر ین سہولیات مہیا کی جائیں

جمعہ 13 مارچ 2020 18:03

ملک کی اقتصادی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے،۔اس کی حالت جتنی بہتر ہو گی ملکی معیشت اسی رفتار سے ترقی کرے گی اور اگردو کروڑافراد کا پیٹ پالنے والے اس شہر کی حالت خراب ہو گی تو اسکا اثر سارے ملک پر پڑے گا۔

میاں زاہد حسین نے ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس میں منعقدہ پبلک یوٹیلٹی کمیٹی کی میٹنگ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات اور بز نس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت سندھ کے حالات بہتر بنانے کے لئے قابل قدر کام کر رہی ہے اورہم صوبائی وزیر بلدیات جناب ناصر حسین شاہ صاحب کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں امن و امان کی صورتحال،سالڈ ویسٹ ڈسپوزل، سیوریج، پبلک ٹرانسپورٹ، ٹریفک سسٹم ، بجلی، صحت، تعلیم اور صنعتی و شہری مقاصد کے لئے پانی کی فراہمی سمیت متعدد مسائل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت ان مسائل پر کام کر رہی ہے مگر اسے مزید بہتر بنا یا جائے اور کام کی رفتار کو تیز کیا جا ئے تاکہ اس کے ثمرات سے صوبہ سندھ خصوصاًپاکستان کا معاشی حب کراچی ترقی کی جا نب گامزن ہو اور اسکے فوائد عام آدمی تک پہنچ سکیں ۔کراچی شہر کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں اور غیر ملکی اداروں نے ما ضی میں بھاری فنڈنگ کی ہے مگر فنڈنگ میں تعطل کے سبب انھیں ابھی تک پا یہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا۔

اس وقت شہر کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے بیانات اخبارات کی ذینت بنتے رہے ہیں مگر عملی طور پر ان کی رفتار سست رہی ہے ۔ کچرے اور صنعتی فضلے کی ٹریٹمنٹ کا بھی کوئی بہتر انتظام موجود نہیں ہے ۔ شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے محض 9ہزار کے قریب بسیں ہیں جبکہ میٹرو بس سسٹم کی اشد ضرورت ہے۔روڈ کارپیٹنگ ، انڈر بائی پاس اور فلائی اوورز کی تعمیر سے بھی کراچی عوام کوبہتر سفری سہولیات میسر ہوئی ہیں۔

غیر قانونی آبادیاں اور قبضہ گروپس کو ختم ہو نا چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ مختلف سیاسی پارٹیاں کراچی کے معاملات میں اپنا عمل دخل بڑھانا چاہتی ہیں جس سے کشمکش بڑھتی ہے مگر مسائل حل نہیں ہوتے۔ موجودہ صورتحال میں مزید تجربات کرنے کے بجائے مقامی اداروں کو مزید مستحکم کرنے اور انھیں وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صورتحال بہتر کی جا سکے اور یہ شہر رہنے کے قابل ہو جائے۔

بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنایا جائے اور انھیں اختیارت دئیے جائیں اوروسائل میرٹ پربانٹے جا ئیں۔بلدیاتی نظام جتنا با اختیار ہو گا عوام کے مسائل اتنی ہی تیزی سے حل ہونگے اور سہولیات کا معیار بہتر ہوتا جائے گا جبکہ پولیو اور ڈینگی کے خاتمہ کی کوششوں، ملاوٹ سے پاک اشیائے خورد و نوش،قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اورجہالت کے خاتمہ کی کوششوں کو فروغ ملے گا۔

22ملین آباد ی والے اس شہر میں پانی کی کل طلب 1200ایم جی ڈی ہے جبکہ شہر کو 550ایم جی ڈی پانی کی قلت کا سا منا ہے ۔ K-4پروجیکٹ منصوبے کی تکمیل سے اس مسئلے پر قا بو پا یا جا سکتا ہے اور اس سے کراچی کی عوا م کو 260ایم جی ڈی پانی فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔کاروباری برادری کو امید ہے کہ سید نا صر حسین شاہ اس پروجیکٹ کو جلد سے جلد مکمل کرکے کراچی کی عوام کو اچھی خوشخبری دیں گے ۔

پاکستان کا سب سے بڑا پیپل اربن فارسٹ کراچی میں اور سر سبز سندھ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کردیگا۔گریٹر سیوریج پلان کے ذریعے فضلے کے پانی کو ٹریٹمنٹ کے بعد سمند ر برد کرنا تھا مگر یہ منصوبہ بھی تاحال تعطل کا شکا ر ہے ۔ پانی کو ری سائیکل کر کے بھی بڑے پیمانے پر استعما ل کے قابل بنا یا جا سکتا ہے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے صنعتی ایریا کو پانی کی فراہمی اور نکا سی کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پربہتر بنا یا جائے اور جدید خطوط پر استوار کیا جا ئے تاکہ ملکی معیشت کا پہیہ چلتا رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد