کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، حکومت کرونا وباء سے نمٹنے کے لئے موثر حکمت عملی تیار کررہی ہے‘ ایس ایم منیر

جمعہ 13 مارچ 2020 20:51

کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، حکومت کرونا وباء سے نمٹنے کے لئے موثر حکمت عملی تیار کررہی ہے‘ ایس ایم منیر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، حکومت کرونا وباء سے نمٹنے کے لئے موثر حکمت عملی تیار کررہی ہے جبکہ پوری قوم بھی اس کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے آپ کو تیار رکھے۔ مشترکہ کوششوں کے ساتھ ہی اس وباء پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کے تناظر میں ملک بھر کی بزنس کمیونٹی سے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے قومی کوششوں میں بھرپور تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے سابق چیئرمین شیخ فرحان الرحمان کی رہائشگاہ پراپنے اعزاز میں دی گئی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز، کائٹ لمٹیڈ کے سی ای او زبیرچھایا، سابق صدر کاٹی مسعودنقی، حاجی رفیق پردیسی، احتشام الدین، اکرام راجپوت، فراز الرحمان، محمدعلی حیدر، محمود احمدخان اور دیگر بھی شریک تھے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کو کمزور سمجھنے والے غلط سوچ رہے ہیں، یو بی جی تمام صوبوں اورآزاد کشمیر تک مضبوط ہے اور ہمارے گروپ کی سرگرمیاں پہلے سے بھی زیادہ قوت کے ساتھ شروع کردی گئی ہیں۔

انہوں نے یو بی جی کی چاروں کورکمیٹیوں اور مرکزی کور کمیٹی کے اراکین سے کہا کہ وہ بزنس کمیونٹی کے نمائندگان سے مسلسل روابط رکھتے ہوئے مؤثر تجاویز تیار کریں جنہیں 21 مارچ کو لاہور میں ہونے والے یو بی جی کی مرکزی کورکمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے، اس اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب متحد رہ کر بزنس کمیونٹی کے بہترمفاد اورتجارت وصنعت کے استحکام کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ ترجمان یو بی جی گلزارفیروز نے کہا کہ یو بی جی کا ہر کارکن اپنے لیڈرز پر اعتماد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر بزنس کمیونٹی کا سرمایہ ہیں اور دعا ہے کہ وہ جلد ہی صحتیاب ہوجائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں   8 ماہ کے دوران  68 فیصد اضافہ

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی