پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی، ہفتے میں تیسری بار ٹریڈنگ 45منٹ کے لئے روک دی گئی، سرمایہ کاروں کو 9 ارب کا نقصان

جمعہ 13 مارچ 2020 21:35

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی، ہفتے میں تیسری بار ٹریڈنگ 45منٹ کے لئے روک دی گئی، سرمایہ کاروں کو 9 ارب کا نقصان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی شدید مندی کے بادل چھائے رہے جس کے نتیجے میں ہفتے میں تیسری بار ٹریڈنگ 45منٹ کے لئے روک دی گئی تاہم بعد ازاں ٹریڈنگ بحال ہونے کے بعد ریکوری آئی اور مجموعی طور پر کے ایس ای100انڈیکس 104.19پوائنٹس کے اضافے سی36060.88پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ51.41فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیالیکن مہنگے شیئرز کی فروخت کا رجحان غالب رہنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 9ارب34کروڑ36لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔

گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان جاری رہا اور مارکیٹ میں تھوڑی دیرمیں ہی1682پوائنٹس کی کمی ہوئی اورکے ایس ای100انڈیکس 4.68فیصد کی مندی سے 34ہزار273پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس کے بعد حصص کی لین دین 45منٹ کے روک دی گئی واضح رہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے گھبراہٹ میں حصص کی دھڑا دھڑ فروخت کے باعث مارکیٹ 4فیصد سے زائد گرنے کی وجہ سے رواں ہفتہ تیسری مرتبہ ٹریڈنگ معطل کرنی پڑی تاہم رسک مینجمنٹ قوانین کے تحت45منٹ کے وقفے کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد ریکوری آئی اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس104.19پوائنٹس کے اضافے سی36060.88پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی24.27پوائنٹس کی کمی سی16016.64 پوائنٹس جب کہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 19.01پوائنٹس کی کمی سے 25291.96پوائنٹس پربندہوا۔گذشتہ روز 354کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 158کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 182میں کمی اور 14میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت9ارب34کروڑ36لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر67کھرب 95ارب74کروڑ54لاکھ روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو29کروڑ4لاکھ70ہزار شیئرز کاکاروبار ہوا جوجمعرات کے مقابلے میں5کروڑ97لاکھ 71ہزار شیئرززائد ہے ۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت90روپے کے اضافے سے 7300روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت49.99روپے اضافے سی874.99روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے پاک ٹوبیکو کی قیمت 134.68روپے کمی سی1789.32 روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت57.38روپے کمی سی1630.01روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،مییپل لیف،فوجی سیمنٹ،ہیسکول پٹرول،ڈی جی خان سیمنٹ ،ٹی آر جی پاکستان ،پایونیئر سیمنٹ ،پاک پٹرولیم ، یونٹی فوڈزاورچراٹ سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ