عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں57ڈالر کی نمایاں کمی ،مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ 2750روپے فی تولہ سستا

ہفتہ 14 مارچ 2020 23:16

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں57ڈالر کی نمایاں کمی ،مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ 2750روپے فی تولہ سستا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2020ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیااور فی تولہ سونے کی قیمت2750روپے کی کمی سی90ہزار850روپے کی سطح پر آگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 57ڈالر کی نمایاں کمی سے 1530ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2750روپے کی کمی سے 90ہزار850روپے اوردس گرام سونے کی قیمت2357روپے کی کمی سے 2357روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت990روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 884روپے مستحکم رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu