کرونا وائرس کے باعث ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے سعودی عرب نے 50ارب ریال کے پیکج کا اعلان کردیا

ساما کی جانب سے اس مالی اعانت کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مراعاتی مالی اعانت اور قرض کی ضمانت کے پروگرام کے اخراجات پر چھ ماہ کی چھوٹ دینا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 مارچ 2020 16:53

کرونا وائرس کے باعث ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے سعودی عرب نے 50ارب ریال کے پیکج کا اعلان کردیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 مارچ2020ء) سعودی عرب کے مرکزی بینک نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو کورونا وائرس پھیلنے کے معاشی اثرات سے نمٹنے میں مدد کے لئے 50 ارب ریال (13 بلین ڈالر) کا پیکیج تیار کیا ہے۔ سعودی عرب مانیٹری اتھارٹی (سما) کی طرف سے دی جانے والی مالی اعانت کا مقصد ایس ایم ایز کو بینک کی ادائیگی ، مراعاتی مالی اعانت اور قرض کی ضمانت کے پروگرام کے اخراجات پر چھ ماہ کی چھوٹ دینا ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے انسداد کے لئے کی جانے والی حکومتی کوششوں کے اعتراف میں اور وباء کو محدود رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی بڑی تعداد نے اپنی سماجی سرگرمیاں محدود کردیں۔

(جاری ہے)

ریاض سمیت جدہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، دمام اور الخبر کے علاوہ تمام بڑے شہروں میں آبادی کی بڑی تعداد نے خود کو گھروں تک محدود کر لیا ہے۔

سعودی شہریوں نے میل ملاپ اور تقریبات سے مکمل طور پر اجتناب کر رکھا ہے۔ یہی حال بعض غیرملکیوں کا بھی ہے۔گھروں تک خود کو محدود رکھنے کے باعث بڑے شہروں کی سڑکیں ویران اور بازار سنسان ہوگئے ہیں۔ وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو انتہائی ناگزیر حالت کے علاوہ باہر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ٹوئٹر صارفین نے ’’گھرمیں رہو‘‘ ہیش ٹیگ جاری کیا ہے جو سعودی عرب میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

وزارت تعلیم کے سابق ترجمان مبارک العصیمی نے کہا ہے کہ ’گھر میں رہنا قومی فریضہ بن گیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی وزارت صحت کے مطابق ایسے تمام افراد جو 13 مارچ یا اس کے بعدوطن آئے ہیں وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے دو ہفتوں تک گھروں تک محدود رہیں۔سعودی وزارت صحت کے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے مختلف ممالک سے آنے والوں کے لیے الگ الگ شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق چھٹی لی جاسکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..