شرح سود میں معمولی کمی کاروباری برادری سے مذاق ہے: میاں زاہد حسین

اسٹیٹ بینک نے معیشت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔روزگار اور محاصل خطرات سے دوچار، حکومت کی برآمدات بڑھانے کی پالیسی کی نفی کی جا رہی ہے

بدھ 18 مارچ 2020 16:37

شرح سود میں معمولی کمی کاروباری برادری سے مذاق ہے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں معمولی کمی ملک بھر کی کاروباری برادری سے ایک مذاق ہے۔اسٹیٹ بینک نے صنعتکاروں اور تاجروں کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے انھیں مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان صورتحال کا نوٹس لیں اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے پالیسی ریٹ میں کم از کم 3 فیصد کمی کروائیں۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ0.75 فیصد کمی کے بعد اب شرح سود 12.5فیصد ہو گئی ہے جو ملکی معیشت کو ٹیک آف نہیں کرنے دے گی کیونکہ اس شرح میں کاروبار کرنا ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ درجنوں ممالک نے کرونا وائرس سے نمٹنے اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لئے شرح سود میں زبردست کمی کی ہے مگر پاکستان میں صرف خانہ پری کی گئی ہے۔

مرکزی بینک نے ملک بھر میں معیشت اور کاروباری برادری کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور ہاٹ منی کے حصول کے لئے صنعتی شعبہ کو تباہ کیا جا رہا ہے جس سے لاکھوں افرادبے روزگار ہو رہے ہیں۔اس پالیسی کی وجہ سے کاروبار بند ہو رہے ہیں جس سے حکومت کو محاصل کی مد میں بھی بھاری نقصان ہو رہاہے اس لئے اس پر فوری نظر الثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک طرف برآمدات بڑھانے کی باتیں کی جا رہی ہیں تو دوسری طرف مرکزی بینک کے اقدامات اسکی مسلسل نفی کر رہے ہیں۔

مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی بین الاقوامی اور ملکی حالات سے لا تعلق نظر آتی ہے جس کے منفی نتائج ساری قوم بھگت رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں سمیت درآمد ہونے والی تمام اہم اشیاء کی قیمتوں میں زبردست کمی آئی ہے جس سے امپورٹ بل میں کم از کم10 ارب ڈالر کی کمی ہو گی اس لئے مانیٹری پالیسی کو سخت رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ اس سے عوام کے مصائب میں اضافہ ہو گا جبکہ ملک کی شرح نمو بھی متاثر ہو گی جو کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی میں نئی صنعتیں لگانے کے لئے آسان شرائط پر سرمایہ فراہم کرنے کا اعلان بھی ایک مذاق ہے کیونکہ جب پہلے سے چلنے والی انڈسٹری بند ہو رہی ہو تو نئی صنعتیں کون لگائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ