پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کے ایس ای100انڈیکس 0.94فیصد گرنے کے بعد 30129.83پوائنٹس کی سطح پر بند

جمعرات 19 مارچ 2020 19:10

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کے ایس ای100انڈیکس 0.94فیصد گرنے کے بعد 30129.83پوائنٹس کی سطح پر بند
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان مسلسل چوتھے روز بھی برقرار رہا اور 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی اور کاروباری معطلی کے بعد صورتحال میں قدرے بہتری آئی لیکن مندی کا رجحان پھر بھی غالب رہا ا اور ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 286.22پوائنٹس کی کمی سی30129.83پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

مندی باعث سرمایہ کاروں کو83ارب 22کروڑروپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی58کھرب82ارب39کروڑ32لاکھ روپے سے کم ہو کر57کھرب99ارب17کروڑ32لاکھ روپے ہوگئی۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک، یونٹی فوڈز،بینک آف پنجاب، فوجی سیمنٹ ،مییپل لیف،ہیسکول پٹرول،لوٹی کیمکل،ٹی آر جی پاکستان،حب پاور اورپاک پٹرولیم کے شیئرز سرفہرست رہے۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کے خطرات کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی ریکارڈ کی جارہی ہے جس کے تحت کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں حصص فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ 5فیصد سے زائد گرگئی اور انتظامیہ کو رسک مینجمنٹ قوانین کے تحت ایک بار پھر ٹریڈنگ 45منٹ کے لئے روکنی پڑی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے تیسری مرتبہ اور گزشتہ دو ہفتوں میں چھٹی مرتبہ ٹریڈنگ معطل کی گئی جس کے بعد قدرے بہتری آئی اور آئی ایم ایف کی جانب سے تمام ممالک کو اسٹاک مارکیٹوں کو سہارا دینے کی تجاویز کے پیش نظر ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات مکمل طور پت زائل نہ ہوسکے اور کے ایس ای100انڈیکس 0.94فیصد گرنے کے بعد 30129.83پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 39.49پوائنٹس کی کمی سی13209.64پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 283.22پوائنٹس کی کمی سی21685.43]پوائنٹس پر بند ہوا ۔ البتہ کاروباری حجم30کروڑ83لاکھ 46ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں12کروڑ16لاکھ 91ہزار زائد ہے۔ گزشتہ روز 358کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 235کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے مقابلے میں108کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔

قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے ای ایف یو لائف انشورنس کے حصص کی قیمت 13.32روپے کے اضافے سی196.78روپے اوراینگرو کارپوریشن کے حصص کی قیمت11.53روپے اضافے سی262.64روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے حصص قیمت502.14روپے کمی سی6700 روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت45.71روپے کمی سے 2170.66روپے ہوگئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ