اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ،سرمایہ کاروں کو83ارب 22کروڑروپے کا نقصان اٹھانا پڑا

جمعرات 19 مارچ 2020 21:59

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ،سرمایہ کاروں کو83ارب 22کروڑروپے کا نقصان اٹھانا پڑا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان مسلسل چوتھے روز بھی برقرار رہا اور 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی اور کاروباری معطلی کے بعد صورتحال میں قدرے بہتری آئی لیکن مندی کا رجحان پھر بھی غالب رہا ا اور ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 286.22پوائنٹس کی کمی سی30129.83پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

شدید مندی باعث سرمایہ کاروں کو83ارب 22کروڑروپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی58کھرب82ارب39کروڑ32لاکھ روپے سے گھٹ کر57کھرب99ارب17کروڑ32لاکھ روپے ہوگئی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کے خطرات کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی ریکارڈ کی جارہی ہے جس کے تحت کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں حصص فروخت کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ 5فیصد سے زائد گرگئی اور انتظامیہ کو رسک مینجمنٹ قوانین کے تحت ایک بار پھر ٹریڈنگ 45منٹ کے لئے روکنی پڑی واضح رہے کہ رواں ہفتے تیسری مرتبہ اور گزشتہ دو ہفتوں میں چھٹی مرتبہ ٹریڈنگ معطل کی گئی جس کے بعد قدرے بہتری آئی اور آئی ایم ایف کی جانب سے تمام ممالک کو اسٹاک مارکیٹوں کو سہارا دینے کی تجاویز کے پیش نظر ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات مکمل طور پت زائل نہ ہوسکے اور کے ایس ای100انڈیکس 0.94فیصد گرنے کے بعد 30129.83پوائنٹس کی سطح پت بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 39.49پوائنٹس کی کمی سی13209.64پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 283.22پوائنٹس کی کمی سی21685.43]پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

البتہ کاروباری حجم30کروڑ83لاکھ 46ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں12کروڑ16لاکھ 91ہزار زائد ہے ۔گزشتہ روز 358کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 235کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کے مقابلے میں108کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے ای ایف یو لائف انشورنس کے حصص کی قیمت 13.32روپے کے اضافے سی196.78روپے اوراینگرو کارپوریشن کے حصص کی قیمت11.53روپے اضافے سی262.64روپے ہوگئی۔

جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے حصص قیمت502.14روپے کمی سی6700 روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت45.71روپے کمی سے 2170.66روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک، یونٹی فوڈز،بینک آف پنجاب ،فوجی سیمنٹ ،مییپل لیف،ہیسکول پٹرول،لوٹی کیمکل ،ٹی آر جی پاکستان ،حب پاور اورپاک پٹرولیم کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ

ایک دن کے چوزے کی قیمت 60،70 روپے سے بڑھ کر230 روپے ہوگئی، ڈاکٹر سجاد ارشد

ایک دن کے چوزے کی قیمت 60،70 روپے سے بڑھ کر230 روپے ہوگئی، ڈاکٹر سجاد ارشد

برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان