تمام کمپنیاں اپنا کارپوریٹ رسپانسبیلٹی بجٹ اور اس حوالے سے سرگرمیوں کو کورونا وائرس کو پھیلائو کو روکنے کیلئے مختض کریں،ایس ای سی پی کی ہدایت

جمعہ 20 مارچ 2020 18:19

تمام کمپنیاں اپنا کارپوریٹ رسپانسبیلٹی بجٹ اور اس حوالے سے سرگرمیوں کو کورونا وائرس کو پھیلائو کو روکنے کیلئے مختض کریں،ایس ای سی پی کی ہدایت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2020ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تمام کمپنیوںکو اپنے کارپوریٹ رسپانسبیلٹی کے بجٹ اور اس حوالے سے سرگرمیوں کو کورونا وائرس کو پھیلائو کو روکنے، مرض کی تشخیض، علاج معالجہ اور تحقیق کیلئے مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایس ای سی پی نے کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی توجہ کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 202(2) کی جانب مبذول کرائی ہے۔

قانون کی اس شق میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کا ڈائریکٹر، کمپنی کے تمام ممبران، ملازمین، شراکت داروں اور کمپنی کے کاروباری مفادات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کیلئے اچھی نیت کے ساتھ کوشش کرے گا۔ کورونا وائرس کی وباء نے دنیا بھر کی معیشت کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے، یہ ایک انتہائی اہم وقت ہے کہ پاکستان کا کارپوریٹ سیکٹر اور کاروباری شعبہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوا اور سماجی ذمہ داریاں بڑھ چڑھ کے ادا کرے۔

(جاری ہے)

کمپنیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کاروبار اور مالی سرگرمیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کریں، اپنے ملازمین، صارفین اور ارد گرد معاشرے کے تحفظ کیلئے بہترین اقدامات کریں۔ تمام کمپنیوں اس بات کا بھرپور انتظام کریں کہ اس کے احاطہ میں کورونا وائرس کا پھیلائو نہ ہو اور اس سلسلہ میں تمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کاروبار، پیداوار اور سپلائی کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے متبادل منصوبہ بندی بھی کریں۔ اس حوالہ سے تمام کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کارپوریٹ رسپانسبیلٹی فنڈز اور سماجی فلاح و بہبود ک سرگرمیوں کو کورونا کے بچائو، تشخیض اور اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق کیلئے وقف کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات