صوبوںنے تقسیم کئے جانے والے پول ٹیکسز سے 1501 ارب روپے، سٹریٹ ٹرانسفر کے تحت 64.985 ارب روپے وصول کئے ہیں ، وزارت خزانہ

اتوار 22 مارچ 2020 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2020ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ما کے دوران صوبوں نے تقسیم کئے جانے والے پول ٹیکسز سے 1501 ارب روپے جبکہ سٹریٹ ٹرانسفر کے تحت 64.985 ارب روپے وصول کئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کیلئے وفاقی حکومت نے تقسیم کئے جانے والے پول کے تحت 3153 ارب روپے کے ٹیکسز کی وصولی کا تخمینہ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سٹریٹ ٹرانسفر کے تحت جاری مالی سال کے دوران صوبوں کو 100 ارب روپے کی منتقلی متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران تقسیم کئے جانے والے پول ٹیکسز سے پیجاب نے 746 ارب روپے جبکہ سندھ نے 354 ارب روپے اور خیبر پختونخوا نے 236 ارب روپے وصول کئے ہیں۔ اسی طرح بلوچستان کو 164 ارب روپے کی منتقلی کی گئی ہے جبکہ سٹریٹ ٹرانسفر کے تحت جاری مالی سال کے دوران صوبوں کو 100 ارب روپے منتقل کئے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu