صارفین کو کم از کم تین ماہ کے بجلی و گیس کے بل معاف کیے جائیں: لاہور چیمبر

پیر 23 مارچ 2020 21:52

صارفین کو کم از کم تین ماہ کے بجلی و گیس کے بل معاف کیے جائیں: لاہور چیمبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2020ء) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کم از کم تین ماہ کے لیے صارفین کے بجلی اور گیس کے بلز معاف کرے جبکہ پراپرٹی مالکان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے کرایہ داروں کو دو ماہ کے لیے کرایہ کی چھوٹ دے دیں۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ کروناوائرس کی وجہ سے ملک بھر میں غیرمعمولی تجارتی و معاشی صورتحال پیدا ہوئی ہے، کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں ، ایکسپورٹ آرڈرز کینسل ہورہے ہیں جبکہ مارکیٹوں میں گاہک نہیں ہے، ایسے میں اگر حکومت انہیں یوٹیلٹی بلز میں تین ماہ کی چھوٹ دے دیتی ہے تو یہ بہت بڑا ریلیف ہوگا، انہوں نے توقع کی کہ پراپرٹی مالکان بھی جذبہ خدمت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کرایہ داروں کو کرایہ میں دو ماہ کی چھوٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میرج ہالوں کو وقتی طور پر قرطینہ میں تبدیل کردے اور بدلے میں انہیں دو سال کے لیے ٹیکسوں کی چھوٹ دے دے، اس طرح اجتماعی کوششیں کرکے اس مشکل وقت کو ٹالا جاسکتاہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ حالات کے پیش نظر لاہور چیمبر کے ممبران کو تجدید رکنیت کے لیے اضافی وقت دے دیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی