عظیم اقبال پیرانی پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

منگل 24 مارچ 2020 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2020ء) پاک قطر فیملی تکافل نے عظیم اقبال پیرانی کوکمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔عظیم پیرانی نے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاک قطرفیملی تکافل چارج سنبھال لیاہے۔2007میں پاک قطر تکافل گروپ کے قیام سے ہی عظیم پیرانی کمپنی کے ساتھ وابستہ ہیں اور اس سے پہلے وہ پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

پاک قطر فیملی تکافل کے سابق صدر ناصر علی سیّد کو پاک قطر تکافل گروپ کی ایک اور کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیاہے۔ عظیم پیرانی گزشتہ 12سالوں کے دوران پاک قطر فیملی تکافل میں ہیڈ آف بینکا تکافل سمیت پاک قطر تکافل گروپ کی کمپنیوں میں مختلف سیئنر پوزیشن پر کام کرررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایف ڈبلیو یو اے جی میں ریجنل ہیڈ پاکستان کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔

عظیم پیرانی 2007سے پہلے میزان بینک میں ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ اے ڈی سی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ عظیم پیرانی اسلامک بینکنگ اینڈ تکافل کا 20سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ عظیم پیرانی ملکی اور بین الاقوامی تجربات سے دنیا بھر میں مختلف اداروں کو اسلامک فنانس اور تکافل سے متعلق رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ اپنی نئی ذمہ داری پر تبصرہ کرتے ہوئے عظیم پیرانی نے کہاکہ پاک قطر فیملی تکافل کی قیادت کرنے پر مجھے فخر اور خوشی محسوس ہورہی ہے۔ مجھے کامل یقین ہے کہ پاک قطر فیملی تکافل اپنے ویژن تکافل کے ذریعے ہرایک کو مالیاتی تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ درست سمت اور اجتماعی ٹیم ورک کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس