پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کے ایس ای100انڈیکس1336.03پوائنٹس کی کمی سے 27228.80پوائنٹس پر بند

بدھ 25 مارچ 2020 23:33

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کے ایس ای100انڈیکس1336.03پوائنٹس کی کمی سے 27228.80پوائنٹس پر بند
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل نہ روک سکا اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی مارکیٹ کریش ہوگئی اور انتظامیہ کو ایک بار پھرمارکیٹ سنبھلنے کے لئے ٹریڈنگ دو گھنٹے کے لئے معطل کرنی پڑی لیکن ٹریڈنگ بحال ہونے کے بعد بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس28ہزار کی نفسیاتی حدسے بھی ہاتھ دھو بیٹھااور انڈیکس 1336.03 پوائنٹس کی کمی سے 27228.80پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو2کھرب4ارب1کروڑ9لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاجس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی55کھرب84ارب18کروڑ23لاکھ روپے سے کم ہو کر 53کھرب 80ارب 17کروڑ14لاکھ روپے ہوگئی۔

نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف، کے الیکٹرک، بینک آف پنجاب ،یونٹی فوڈز،فوجی سیمنٹ،ہیسکول پٹرول،حب پاور کمپنی،ڈی جی خان سیمنٹ ،پاک الیکٹران اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق کروناوائرس کے معیشت پر بڑھنے منفی اثرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت منگل کو بھی ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

بدھ کو کے ایس ای30انڈیکس 5فی صد گر نے پر انتظامیہ نے ایک بار پھر رسک مینجمنٹ قوانین کے تحت12.20 منٹ پر ٹریڈنگ روک دی لیکن دو گھنٹے کے وقفے کے بعد ٹریڈنگ بحال ہوئی تو مندی کا رجحان پھر بھی برقرار رہا اور ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس1336.03پوائنٹس کی کمی سے 27228.80پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس1336.03پوائنٹس کی کمی سی11833.83پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس763.38پوائنٹس کی کمی سے 20131.87پوائنٹس پر بند ہوا ۔

گزشتہ روز298کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی79کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ205کمپنیوںمیںکمی اور 14 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا . کاروباری حجم14کروڑ51لاکھ 6ہزار شیئرز رہا جو پیر کے مقابلے میں4کروڑ63لاکھ 18ہزارشیئرز زائدہے ۔گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے مری بریوری کے حصص کی قیمت 34.49روپے کے اضافے سی602.66روپے اورشیزان انٹر کے حصص کی قیمت15.25روپے اضافے سے 289.25روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے پاک ٹوبیکوکے حصص قیمت 137.90روپے کمی سی1701روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت100روپے کمی سی6500روپے ہوگئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ