پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھائو کے بعد محدودپیمانے پر تیزی

تاہم سرمایہ کاروں کو مزید 23ارب51کروڑ13لاکھ روپے کا نقصان اٹھاناپڑا

جمعرات 26 مارچ 2020 21:23

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھائو کے بعد محدودپیمانے پر تیزی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بہتری آنے کے باعث مقامی اسٹاک مارکیٹ میں بھی منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی گئی لیکن ساتھ ہی کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات اور معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے باعث سرمایہ کار محتاط بھی نظر آئے جس کے سبب اتار چڑھاو،ْ دیکھنے میں آیا اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 28ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 28191پوائنٹس کی بلند اور27046پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 38.40پوائنٹس کے اضافے سی27267.20پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کے ایس ای30انڈیکس بھی 45.36پوائنٹس کے اضافے سی11879.19پوائنٹس جب کہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 87.98پوائنٹس کی کمی سے 20043.89پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر 347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 152کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن اس کے مقابلے میں182کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرگئیں اور 13کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث سرمایہ کاروں کو 23ارب51کروڑ13لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر53کھرب 56ارب 66کروڑ1لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 18کروڑ67لاکھ45ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں4کروڑ16لاکھ38ہزار شیئرز زائد ہے ۔

گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت 66.41روپے کے اضافے سی1474.99روپے اوروائتھ پاک کے حصص کی قیمت33.80روپے اضافے سے 33.80روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سی رفحان میظ کے حصص قیمت150روپے کمی سی6350روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت51.94روپے کمی سی1649.06روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک، یونٹی فوڈز،ٹی آر جی پاکستان،ہیسکول پٹرول،پایونیئر سیمنٹ، بینک آف پنجاب ، میپل لیف، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،لوٹی کیمل اور حب پاور کمپنی کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند