وزیر اعظم کا معاشی پیکیج خوش آئندمگرشرح سود میں کمی ناکافی ہے :میاں زاہد حسین

موجودہ حالات میں ڈبل ڈیجیٹ شرح سود اقتصادی خودکشی ہے، عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں50فیصد کمی کی جائے

جمعرات 26 مارچ 2020 22:21

وزیر اعظم کا معاشی پیکیج خوش آئندمگرشرح سود میں کمی ناکافی ہے :میاں زاہد حسین
کراچی  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کااعلان کردہ معاشی پیکیج خوش آئند ہے مگر شرح سود میں کمی ناکافی ہے۔موجودہ حالات میں شرح سود کوڈبل ڈیجیٹ پر رکھنا اقتصادی خودکشی ہے۔

موجودہ شرح سود، بڑھتے ہوئے قرضے ، گردشی قرضے کا بے قابو جن،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ، ٹیکس کا گنجلک، استحصالی نظام ، توانائی کی کمپنیوں کی لوٹ مار اور گرتی برآمدات معیشت کے لئے کورونا وائرس سے زیادہ نقصان دہ ہے۔معیشت کو کمزور رکھا جائے تو ملک و قوم کو مسائل کا سامنا کرنے اور اکنامک شاک برداشت کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ایک طرف برآمدی آرڈرمسلسل کینسل ہو رہے ہیں جس نے ایکسپورٹرز کو ہراساں کر رکھا ہے تو دوسری طرف کارخانے حالات کی تاب نہ لاتے ہوئے بند ہو رہے ہیں۔ ان حالات میں کے الیکٹرک نے کراچی کے صنعتکاروں سے 5 ارب روپے اینٹھنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ معاشی ماہرین نے شرح سود کو بہت زیادہ بڑھانے اور کمزور بنیادوں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ لگانے کے لئے راغب کرنے کی مخالفت کی تھی مگر انکی ایک نہ سنی گئی۔

مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود کو زیادہ رکھنے سے صنعتی شعبے سمیت معیشت کے تمام اہم شعبے کمزور ہو گئے جبکہ ملک کو عارضی طور پرزرمبادلہ ملا لیکن اب اسکی تیز رفتار واپسی شروع ہو گئی ہے۔چند ہفتے میں غیر ملکیوں نے پاکستانی مارکیٹ سے 1.3ارب ڈالر نکال لئے ہیں کیونکہ انھیں کسی طویل المیعاد منصوبے کے لئے نہیں بلکہ صرف سود کھانے کے لئے رکھوایا گیا تھا۔

اب یہ پالیسی نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ترقی پذیر ممالک میں بھی ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے کیونکہ ترقی یافتہ ممالک کے سرمایہ کاروں نے دیگر ممالک میں رکھوائے گئے30 ارب ڈالر بھی نکلوا لئے ہیں جن سے انکی معیشت کو دھچکا لگا ہے۔پاکستان میں شرح سود بڑھانے سے غیر ملکی سرمایہ لایا گیا مگراس سے ملکی صنعت و کاروبار تباہ ہو گئے ہیں جبکہ نجی شعبہ مہنگا قرضہ لینے کے قابل نہ رہا جس سے پیداوار اور برآمدات متاثر اور لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے۔

انھوں نے کہا کہ مرکزی بینک کو صورتحال کا نوٹس لینا چائیے کیونکہ اب بھی شرح سود کو ڈبل ڈیجیٹ پر رکھنا اقتصادی خودکشی ہو گی۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں 70فیصد کمی ہوچکی ہے لہٰذا پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 50فیصد فوری کمی کی جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید