دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے انتظامات کئے جائیں۔میاں زاہد حسین

جمعہ 27 مارچ 2020 18:27

دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے انتظامات کئے جائیں۔میاں زاہد حسین
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین میاں زاہد حسین نے مطالبہ کیاہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے وطن واپس آنے کے خواہشمند تمام پاکستانیوں کو لانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور ائیرپورٹ پر سکریننگ کے بعدانہیں گھر جانے دیا جائے تاکہ انکے پریشان حال خاندان سکھ کا سانس لے سکیں۔

(جاری ہے)

جن ممالک میں کورونا کی وباء بے قابو ہے وہاں مقیم پاکستانیوں کی واپسی کو ترجیح دی جائے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ دیار غیر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے وسائل ختم ہو رہے ہیں اور انکی مشکلات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔کئی ممالک میں لاک ڈائون ہے جبکہ متعدد شہروں میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ کئی ممالک میں ہمارا سفارتی عملہ بھی ان سے تعاون نہیں کر رہاہے۔انکی دیکھ بھال، کھانے پینے، رہائش کے انتظامات اور انہیں انکے گھروں تک پہنچانے کا انتظام کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس سے صرف نظر نہ کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu