ایمریٹس کے گراؤنڈ اسٹاف نے آخری پروازوں کے مسافروں کو الوداع کردیا

جمعہ 27 مارچ 2020 21:11

ایمریٹس کے گراؤنڈ اسٹاف نے آخری پروازوں کے مسافروں کو الوداع کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2020ء) دنیا بھر میں ایمریٹس کے گراؤنڈ عملے نے دبئی آنے اور جانے والی اختتامی پروازوں پر مسافروں کو جذباتی انداز سے الوداع کیا ۔ اس حوالے سے 24 مارچ کو شام سوا چار بجے دبئی سے لندن کے لئے پرواز EK005روانہ ہوئی اور یہ دبئی سے روانہ ہونے والی آخری پرواز تھی۔ اسی طرح ساؤ پولو سے پرواز EK262مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 35 منٹ پر اتری ۔

یہ 25 مارچ کو دبئی آنے والی آخری پرواز تھی۔ ایمریٹس کی آئوٹ اسٹیشن ایئرپورٹ ٹیموں نے پروازوں کی معطلی کو عمل میں لانے سے قبل 39اسٹیشنز سے آخری پروازوں کے مسافروں کو روانہ کیا۔ ان اسٹیشنز میں پراگ، نیوارک، سیول ، لندن اسٹینسٹڈ اور زیورخ شامل ہیں۔ اگلے چند ہفتوں میں ایمریٹس کی آپریشنل ٹیمیں سروس کی بحالی کے لئے تیاری پر توجہ رکھیں گی۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات حکومت کی ہدایات کے مطابق اپنے لوگوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچانے کے لئے ایمریٹس نے 25 مارچ 2020 سے عارضی طور پر تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔ ایئرلائن حالات سازگار ہونے پر جلد مسافروں کو سفر ی خدمات فراہم کرنا شروع کر دے گی ۔ اس دوران ایمریٹس دنیا بھر میں طبی سامان اور خوراک سمیت اہم سامان کی نقل و حمل کے لئے بین الاقوامی فضائی کارگو میں تیزی لارہا ہے اور اپنے بوئنگ 777 فریٹرز کا بیڑہ اس کام پر معمور کررہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی