گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی آمدن 552 ارب روپے تک پہنچ گئی

ہفتہ 28 مارچ 2020 15:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) اسلام آباد۔ 28 مارچ:گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی آمدن 552 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای( کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران شعبہ کی جانب سے 96 ارب روپے کے ٹیکسز بھی قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں جبکہ دوران سال ٹیلی کام سیکٹر میں 636 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران شعبہ میں 236 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی شرح نمو 7 فیصد رہی اور صارفین کی تعداد 163.5 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر کے 77.7 فیصد صارف موبائل فونز سے استفادہ کر رہے ہیں اور پاکستان میں موبائل سائٹس کی تعداد 44 ہزار 919 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2019ء کے دوران براڈ بینڈ نیٹ ورکس سے ڈیٹا کے استعمال میں 113 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹیلی کام کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجیز بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں تاکہ صارفین کو معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر