کورونا وائرس سے پاکستانی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں، حاجی محمد اصغر

حکومت آئی ایم ایف سے کیے گئے مذاکرات پر نظر ثانی کر ے،عالمی ادارے غریب ممالک کے قرضوں معاف کردیں ملک بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے،ملک بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے،چیرمین فیصل آبادچیمبر

ہفتہ 28 مارچ 2020 20:24

کورونا وائرس سے پاکستانی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں، حاجی محمد اصغر
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ اورانجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر حاجی محمد اصغر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پاکستانی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں اس لئے حکومت آئی ایم ایف سے کیے گئے مذاکرات پر نظر ثانی کر ے اورعالمی ادارے غریب ممالک کے قرضوں معاف کردیں،ملک بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

کورونا وائرس سے بچائو کے سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کی مثبت پالیسیوںکو قابل ستائش قرار دیتے ہوکہا کہ پاکستانی قوم حکومتی اداروں اور محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر پابندی سے عمل کریں اور وطن عزیز پاکستان کو اس وباء سے محفوظ رکھنے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار اداکریں۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کو ہم قومی یکجہتی اور ثابت قدمی سے شکست دے سکتے ہیں کرونا وائرس ایک بیماری ہے اس پر کسی جماعت کو سیاست نہیں کرنا چاہئے، یہ حکومت اور پوری قوم کیلئے ایک امتحان ہے جبکہ یہ بیماری دنیا بھر کو متاثر کر رہی س کے لئے عالمی اداروں کو سامنے آنا چاہئے اور وزیراعظم عمران خان کے مطالبہ کہ تمام غریب ملکوںکے قرضوں کی معاف کئے جائے پر عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آٹا، چینی گھی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے اورروزانہ کی بنیاد پر اشیا خوردونوش و زرعی اجناس کی طلب رسد باقاعدگی سے مانیٹر کی جائیں۔

آٹا، چینی و دیگر اشیاء ضروریہ کو ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ غریب عوام کو اشیاء ضروریہ سے محروم کرنے والے سزا کے مستحق ہیں۔ حکومت کورونا کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کیلئے اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کرے۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن