ملک سے سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 32.97 فیصد اضافہ

اتوار 29 مارچ 2020 10:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) ملک سے سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 32.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرفروری 2020ء تک سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو375 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 32.97 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو282 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

فروری 2020ء کے دوران سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو55 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال فروری میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو35 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بنک کے مطابق جاری مالی سال کے دوران سفری خدمات کی درآمدات میں 14.23 فیصد اضافہ ہواہے۔ جولائی 2019ء سے لیکرفروری 2020ء تک سفری خدمات کی درآمدات پر 1.051 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.23 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8ماہ میں سفری خدمات کی درآمدات پر920 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مالی سال2018-19ء کے دوران سفری خدمات کی درآمدات پر پاکستان نے 2.28 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد