کرونا وائرس جیسی وبائی آفت سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں بروقت اقدامات کررہی ہیں۔ایس ایم منیر

کرونا کا صرف حل زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیرہے،لوگ اپنے اطراف ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ زبیرطفیل

پیر 30 مارچ 2020 18:37

کرونا وائرس جیسی وبائی آفت سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں بروقت اقدامات کررہی ہیں۔ایس ایم منیر
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اورسیکریٹری جنرل زبیرطفیل نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسی وبائی آفت سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں بروقت اقدامات اور موثر حکمت عملی کررہی ہیں جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے فوری توجہ دیئے جانے کے سبب کرونا وائرس سے جانی نقصان کم ہو اہے، امید ہے کہ جلد ہی اس آفت سے چھٹکارا پالیا جائے گا، شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے خود کو گھروں میں محدود رکھیں، سماجی تعلقات میں بھی فاصلے رکھیں اورہرفردہر ممکن حد تک حفاظتی انتظامات کرے، عوامی مقامات اور رش کی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے کیونکہ کورونا وائرس سے ایک شخص ہی نہیں بلکہ ایک خاندان اور ایک حلقہ متاثر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کراچی سمیت ملک بھر کے عوام اپنے اندر ایثار اور قربانی کا جذبہ پیدا کریں تاکہ کرونا وائرس جیسی وبائی آفت سے نمٹا جاسکے کیونکہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کے نظام کو تباہ کردیا ہے، معیشت زمین بوس ہوگئی ہیں، انسانی جانوں کا بے پناہ نقصان ہورہا ہے،کاروبار کی بندش سے روزمرہ مزدوری کرنے والے بے روزگار ہوچکے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی تک نوبت آچکی ہے، ان حالات میں این جی اوز اپنا کردار بہتر طور پر ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ہر ممکن حد تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تعاون کررہی ہے لیکن جو این جی اوز سوشل میڈیا کے ذریعہ راشن تقسیم کرنے کے دعوے کررہی ہیں ان میں سے بیشتر کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں لہٰذا مخیرحضرات اپنے طور پر غریبوں کی مدد کریں۔زبیرطفیل نے کہا کہ کرونا وائرس کو امریکا، یورپ ، مڈل ایسٹ اور ایشیاء کی طاقتور ترین ممالک بھی قابو نہیں کرپائے ہیں، اس کا صرف حل زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیراختیار کرنا ہے،لوگ اپنے اطراف ضرورت مندوں کی مدد کریں، صحیح وقت پر صحیح فیصلے عوام کو قومی سانحے سے بچا سکتے ہیں، یہ وقت سب کو ایک قوم کی طرح ساتھ لے کر چلنے کا ہے، کرونا جیسے وائرس سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم گھروں میں رہیں اور اگر گھروں سے نہیں نکلیں گے تو کرونا ہمارے گھروں میں داخل نہیں ہوگا، ہمیں اس طبقے کا بھی احساس ہے جو اس مشکل وقت سے گزر رہا ہے، یہ مصیبت کا وقت ہے ٹل جائیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب