فلیٹ آپریٹرزاورگڈز ٹرانسپورٹ بحالی سے ذخیرہ اندوز مافیا کی کمر ٹوٹے گی ،میاں زاہدحسین

کمرشل امپورٹرز کو کرونا وائرس کی وجہ سے بھاری نقصانات ہوئے ہیں۔ازالہ کیا جائے،چھوٹے تاجر، آئی ٹی سیکٹر، ٹریول اور سیاحت کے شعبوں کی زبوں حالی کا نوٹس لیا جائے، سینئروائس چیئرمین بزنس مین پینل

پیر 30 مارچ 2020 20:26

فلیٹ آپریٹرزاورگڈز ٹرانسپورٹ بحالی سے ذخیرہ اندوز مافیا کی کمر ٹوٹے گی ،میاں زاہدحسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین،پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ کی بحالی اور خوراک سے متعلق صنعتیں کھولنے کی اجازت دے کر ملک کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی کمی اور ایک مصنوعی بحران کا امکان ختم کردیا ہے ،صوبائی حکومتیں اس پر عمل کریں تو ذ خیرہ اندوزمافیا کی کمر ٹوٹے گی۔

کسٹم، ریلوے اور ضلعی حکام کو حکم دیا جائے کہ درآمدات و برآمدات میں روڑے نہ اٹکائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمتیں بچائی جا سکیں۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ عوام کی طرح کارخانہ دار، ایس ایم ای مالکان اور دکانداروں سمیت کوئی بھی کرونا کی ناگہانی آفت کے لئے تیار نہ تھا اس لئے حکومت معیشت کے ہر شعبہ کے لئے بیل آئوٹ پیکیج کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

23ارب ڈالرکی برآمدات کی طرح 50ارب ڈالر کی درآمدات کا شعبہ بھی ملکی معیشت میں اہم کردار اد اکرتا ہے جس سے لاکھوں افراد کا کاروبار وابستہ ہے۔ کمرشل امپورٹرز کو بھی بیل آئوٹ پیکیج دیا جائے تاکہ وہ موجودہ بحران سے نمٹتے ہوئے اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔فروری کے مہینے میں چین سے آنے والے کمرشل امپورٹس کے بل آف لینڈنگ پاکستانی بینکوں میں بروقت نہ آسکے جس پر امپورٹرز کو شپنگ کمپنیوں اور پورٹ حکام نے بھی جرمانے کئے جو واپس کئے جائیں اورجون تک کوئی جرمانہ یا لیٹ چا رجز نہ لئے جائیںجبکہ فروری سے جون تک بینک مارک اپ اور ودہولڈنگ ٹیکس معاف کیا جائے یااس میں50 فیصد کمی اوروصولی 6مہینے موخر کی جائے۔

جو شپمنٹس ابھی راستے میں ہیں ان پر کسٹم ڈیوٹی میں 50 فیصد رعایت دی جائے اور جو امپورٹر مالی مشکلات کی وجہ سے اپنا مال کلیئر نہ کروا سکیں انھیں بالا سود قرضہ دے کر ڈیفالٹ سے بچایا جائے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے ایس ایم ایز اور زراعت کے لئے 100 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند ہے مگر کس شعبہ کو کتنا پیکیج ملا ہے اسکی وضاحت نہیں کی گئی ۔

مرکزی بینک، آئی ٹی کمپنیوںاور تمام ایس ایم ایزکو سستے قرضے دے۔ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے، گوشواروں میں کیڑے نہ نکالے جائیں اور تاجروں نے گزشتہ سال کے گوشواروں میں جو اثاثے ظاہر کئے تھے ان کا25 فیصد قرضہ نرم شرائط پر دیا جائے تاکہ تاجر اپنی کاروباری، ذاتی اور ملازمین کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں جاری شدہ کریڈٹ کارڈز کی لمٹ دگنی اورسود معاف کیا جائے جبکہ ادائیگیوں کی تاریخ میں 3ماہ کی توسیع کی جائے تویہ کارڈ استعمال کرنے والے لاکھوں افراد کو ریلیف ملے گا جبکہ کاروباری برادری کا اعتماد بھی بحال ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ معیشت کے جن شعبوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے ان میں ٹریول ایجنٹس ،آئی ٹی سیکٹر ،ٹرانسپورٹ ،فلیٹ آپریٹرز،کمر شل امپورٹرز،چھوٹے تاجر، سیاحت اور ہوٹلنگ شامل ہیں جن کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی بحالی کیلئے موثراقدمات کئے جائیں کیونکہ ان شعبوں سے لاکھوں گھروں کا چولہا جلتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات