کرونا وائرس جیسی وبائی آفت سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں بروقت اقدامات کررہی ہیں،ایس ایم منیر

کرونا کا صرف حل زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیرہے،لوگ اپنے اطراف ضرورت مندوں کی مدد کریں،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل

پیر 30 مارچ 2020 20:33

کرونا وائرس جیسی وبائی آفت سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں بروقت اقدامات کررہی ہیں،ایس ایم منیر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اورسیکریٹری جنرل زبیرطفیل نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسی وبائی آفت سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں بروقت اقدامات اور موثر حکمت عملی کررہی ہیں جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے فوری توجہ دیئے جانے کے سبب کرونا وائرس سے جانی نقصان کم ہو اہے امید ہے کہ جلد ہی اس آفت سے چھٹکارا پالیا جائے گا، شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے خود کو گھروں میں محدود رکھیں، سماجی تعلقات میں بھی فاصلے رکھیں اورہرفرداپنی حد تک ہر ممکن حد تک حفاظتی انتظامات کرے، عوامی مقامات اور رش کی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے کیونکہ کورونا وائرس سے ایک شخص ہی نہیں بلکہ ایک خاندان اور ایک حلقہ متاثر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کراچی سمیت ملک بھر کے عوام اپنے اندر ایثار اور قربانی کا جذبہ پیدا کریں تاکہ کرونا وائرس جیسی وبائی آفت سے نمٹا جاسکے کیونکہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کے نظام کو تباہ کردیا ہے، معیشت زمین بوس ہوگئی ہیں، انسانی جانوں کا بے پناہ نقصان ہورہا ہے،کاروبار کی بندش سے روزمرہ مزدوری کرنے والے بے روزگار ہوچکے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی تک نوبت آچکی ہے ان حالات میں این جی او اپنا کردار بہتر طور پر ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ہر ممکن حد تک وفاقی اور صوبائی حکومت تعاون کررہی ہے لیکن جو این جی اوز سوشل میڈیا کے ذریعہ راشن تقسیم کرنے کے دعوے کررہی ہیں ان میں سے بیشتر کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں لہٰذا مخیرحضرات اپنے طور پر غریبوں کی مدد کریں۔زبیرطفیل نے کہا کہ کرونا وائرس کو امریکا، یورپ ، مڈایسٹ اور ایشیا کی طاقتور ترین ممالک بھی قابو نہیں کرپائے ہیں، اس کا صرف حل زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیراختیار کرنا ہے،لوگ اپنے اطراف ضرورت مندوں کی مدد کریں، صحیح وقت پر صحیح فیصلے عوام کو قومی سانحے سے بچا سکتے ہیں، یہ وقت سب کو ایک قوم کی طرح ساتھ لے کر چلنے کا ہے، کرونا جیسے وائرس سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم گھروں میں رہیں اور اگر گھروں سے نہیں نکلیں گے تو کرونا ہمارے گھروں میں داخل نہیں ہوگا ہمیں اس طبقے کا بھی احساس ہے جو اس مشکل وقت سے گزر رہا ہے، یہ مصیبت کا وقت ہے ٹل جائیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد