یو بی جی کا وزیر اعظم عمران خان سے بندرگاہوں پر موجود کارگو پر ڈیمرج چارجز میں ریلیف دینے کا مطالبہ

کورونا وائرس اور لاک ڈئون کے سبب مشکل ترین صورتحال میں امپورٹرز اور ایکسپورٹرز مسائل کے انبار تلے دب چکے ہیں،ایس ایم منیر

جمعرات 2 اپریل 2020 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) نے وزیر اعظم عمران خان سے بندرگاہوں پر موجود کارگو پر ڈیمرج چارجز میں ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈئون کے سبب مشکل ترین صورتحال میں امپورٹرز اور ایکسپورٹرز مسائل کے انبار تلے دب چکے ہیں، کاروباری افراد کا سرمایہ منجمد ہوچکا ہے جبکہ درآمدات اور برآمدات بھی دورہے پر کھڑی ہیں ان حالات میںبزنس کمیونٹی کی اپیل کی ہے کہ وزیراعظم تمام ٹرمینلز پر ڈیمرج اورکنٹینرز ڈیٹینشن چارجز کو معاف کرنے کا اعلان کریں اور اس سلسلے میں وزارت میری ٹائم افیئرز کو ہدایت جاری کی جائیں کہ 17 مارچ ، 2020 سے 20 اپریل ، 2020 (لاک ڈاؤن پیریڈ) تک بلکہ اس سے بھی زائد دورانیہ تک ڈیمرج اورکنٹینرز ڈیٹینشن چارجز معاف کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے کہا کہ وزارت میری ٹائم افیئرزکو بھی تمام شپنگ لائنز کو یہ ہدایت کی جانی چاہئے کہ وہ 17 مارچ ، 2020 سے 20 اپریل 2020 کے دوران تمام ڈیمرج اورکنٹینرز ڈیٹینشن چارجز کو معاف کریں اور اسٹوریج / تخفیف / نظربندی چارجز کی چھوٹ کا یہ اطلاق درآمد اور برآمد دونوں کنٹینرائزڈ اور غیر کنٹینرائزڈ کارگو پر ہونا چاہئے۔ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر میری ٹائم افیئرز کی جانب سے ڈیمرج اورکنٹینرز ڈیٹینشن چارجزمعاف کرنے سے نہ صرف کاروبار کرنے میں آسانی ہوگی بلکہکاروبار کرنے میں لاگت کم ہوگی اوران مشکل اوقات میں کاروباری برادری کے لئے بھی بہت مدد ملے گی۔ایس ایم منیر نے درخواست کی ہے کہ یہ اطلاعات فوراً سے پیشتر جاری کی جائیں

Browse Latest Business News in Urdu

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..