موجودہ صورتحال میں ائیرلاینز کی جانب سے ٹریول ایجنٹس پر ادائیگیوں کے لیے دباو ڈالنا سر اسر زیادتی ہے، صبور ملک

حکومت کی جانب سے چودہ دن کا لاک ڈاون ہے،ہر ٹریول ایجنٹ کی جانب سے ایئرلائنز کے پاس بنک گارنٹی موجودہو تی ہیں،ائیر لائنز کی جانب سے دفاتر کھول کر ادائیگیوں کا مطالبہ غیر قانونی اور بلا جواز ہے،صدر راولپنڈی چیمبر

جمعرات 2 اپریل 2020 23:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ائیرلاینز کی جانب سے ٹریول ایجنٹس پر ادائیگیوں کے لیے دباو ڈالنا سر اسر زیادتی ہے۔حکومت کی جانب سے چودہ دن کا لاک ڈاون ہے،ہر ٹریول ایجنٹ کی جانب سے ایئرلائنز کے پاس بنک گارنٹی موجودہو تی ہیںائیر لائنز کی جانب سے دفاتر کھول کر ادائیگیوں کا مطالبہ غیر قانونی اور بلا جواز ہے۔

سول ایوی ایشن کواپنا مثبت کردار ادا کرنا چایئے، ائرلائنز پر چیک رکھا جائے ۔ائیر لائنز فوری طور پر ری فنڈ جارے کرے۔ ٹریول ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین رانا عبد الغفور خان سے سکائپ پر گفتگو کرتے ہوئے صدر چیمبر صبور ملک نے کہا کہ ٹریول انڈسٹری کرونا وائرس کے باعث شدید مشکلا ت کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

حکومت فوری طور پر بیل آوٹ پیکج کا اعلان کرے، سٹیٹ بنک کی جانب سے اعلان کردہ پیکیج میں ٹریول ایجنٹ شامل نہیں ، ہمیں بھی ٹیکسٹائل کی طرح سات فیصد شرح پر اوور ڈرافٹ فیسلیٹی دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث اندرون ملک و بیرون ملک پروازیں بند ہیں ، دفاتر بند ہیں، ایسے میں ادائیگیوں کے لیے دباو ڈالنا سمجھ سے با لاتر ہے۔ موجودہ صورتحال میں دفاتر بھی کھولے نہیں جاسکتے کیونکہ سٹاف کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریول انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے، اور ہر سال باقاعدگی کے ساتھ حکومت کو ٹیکس کی مد میں ایک کثیر رقم دی جا تی ہے۔ عمرہ بند ہونے کی وجہ سے ٹریول ایجنسی اور ایجنٹس کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے،فوری اقدامات کیے جائیں۔ ایڈوانس پے منٹس کی وجہ سے ٹریول ایجنٹس کے پاس ادائیگیوں کے لیے رقم بھی نہیںہے

Browse Latest Business News in Urdu