وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید کی ملاقات

عرفان اقبال شیخ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا

جمعہ 3 اپریل 2020 20:41

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے ملاقات کی۔ عرفان اقبال شیخ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صنعتکاروں کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں چیک دینا قابل تحسین اقدام ہے۔ صنعتکاروں کے جذبے کی قدر کرتے ہیں۔ مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیں اور دین اسلام بھی آزمائش کی گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک دھرتی آج ہم سے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے۔ صاحب حیثیت افراد نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ اپنے بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت بھرپور کاوشیں کر رہی ہے ۔یہ جنگ عوام کی مدد سے ہر صورت جیتیںگے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں چیک دینے پر صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ کا شکریہ اداکیا۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ کورونا کے سدباب اور بچائو کی کاوشوں میں حکومت کے ساتھ ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں   8 ماہ کے دوران  68 فیصد اضافہ

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی