پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں چار روزسے جاری تیزی کا سلسلہ رک گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد گر ہوگئی

پیر 6 اپریل 2020 20:37

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں چار روزسے جاری تیزی کا سلسلہ رک گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںچار روزسے جاری تیزی کا سلسلہ رک گیا اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد گر ہوگئی اور انڈیکس 1042.64پوائنٹس کی کمی سے 30579.15پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 82فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 32ارب50کروڑ70لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 7.36فیصدکم رہا ۔

گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور مالیاتی اداروں ،میوچل افندز اور بروکریج ہاوسز کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کی پرکشش قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع کی جس کے نتیجے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 31915پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1042.64پوائنٹس کی کمی سے 30579.15پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی488.74پوائنٹس کی کمی سے 13526.01پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 493.37پوائنٹس کی کمی سی22022.22پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر339کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی47کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ278کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 32ارب50کروڑ70لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر 58کھرب 83ارب 89کروڑ21لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 23کروڑ33لاکھ29ہزار شیئرز رہا جو جمعہ کے مقابلے میں۱یک کروڑ85لاکھ45ہزار شیئرزکم ہے ۔

گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سی پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت79روپے کے اضافے سی1677روپے اورسیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت38.69روپے اضافے سی554.69روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص قیمت98.99روپے کمی سی1901روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 63.30روپے کمی سی 782روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف، ہیسکول پٹرو ل،کے الیکٹرک ،یونٹی فوڈز،پایونیئر سیمنٹ،فوجی سیمنٹ، بینک آف پنجاب ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،پاک پٹرولیم اور پاور سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں

برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں

متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کمی ہوگئی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کمی ہوگئی

سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں،  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے  پاکستان ..

سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس   619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات بڑھا رہے ہیں،میاںز اہد حسین

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات بڑھا رہے ہیں،میاںز اہد حسین

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف