رواں مالی سال کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 10.16 فیصد کمی ہوئی، شماریات بیورو

منگل 7 اپریل 2020 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) رواں مالی سال کے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 10.16 فیصد کم ہوا ہے ۔ مالی سال 2019-20 کے دوران جولائی تا فروری خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 5.55 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 1.19 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق خدمات کے شعبہ کی برآمدات 3.701 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران اس شعبہ کی برآمدات کا حجم 3.506 ارب ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمات میں 195 ملین ڈالر یعنی 5.55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق دوسری جانب خدمات کے شعبہ کی درآمدات 6.136 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 6.064 ارب ڈالر یعنی 1.19 فیصد تک کم ہو گئیں۔

(جاری ہے)

خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کے باعث شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 10.16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 2018-19 کے لئے تجارتی خسارہ 2.630 ارب ڈالر رہا تھا جو جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 2019-20 کے دوران 2.363 ارب ڈالر تک کم ہو گا۔ ادارہ برائے شماریات کے مطابق فروری 2020 کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات 6.72 فیصد کے اضافہ سے 457.51 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ فروری 2019 کے دوران برآمدات کا حجم 428.7 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح فروری 2020 کے دوران شعبہ کی درآمدات میں بھی 25.70 فیصد اضافہ ہوا اور درآمدات کا حجم فروری 2019 کی 682.11 ملین ڈالر کے مقابلہ میں فروری 2020 کے دوران 857.42 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ اسی طرح جنوری 2020 کے مقابلہ میں فروری 2020 کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 8.92 فیصد جبکہ درآمدات میں بھی 27.31 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی