رواں کاروبار ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی انٹربنک قیمت میں اتار چڑھائو جاری رہا

بدھ 8 اپریل 2020 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) رواں کاروبار ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی انٹربنک قیمت میں اتار چڑھائو جاری رہا۔ جس کے مطابق دن کے آغاز میں ڈالر کی انٹربنک قیمت 11 پیسے کے اضافے کے بعد 168 روپے کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

تاہم ایک گھنٹے کے بعد ڈالر کی انٹرک بنک قیمت میں 39 پیسے کی کمی کردی گئی۔ اس کمی کے بعد ڈالر کی انٹربنک قیمت 167 روپے 50 پیسے کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔

Browse Latest Business News in Urdu