جی۔20 ممالک سے ترقی پذیر ممالک میں کورونا وائرس کے خلاف جد و جہد کوکامیاب بنانے کے لئے 150 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ

جمعرات 9 اپریل 2020 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) 120 سے زیادہ سربراہان مملکت، نوبل انعام یافتگان اور معروف عالمی اقتصادی ماہرین نے فوری امدادی اقدامات کا مطالبہ کریت ہوئے جی۔20 ممالک پر زور دیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں کورونا وائرس کے خلاف جد و جہد کوکامیاب بنانے کے لئے 150 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے۔ عالمی امداد سے کم ترقی یافتہ اور غریب ممالک میں صحت کی سہولیات میں بہتری اور سماجی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

جی۔ 20 ممالک کے نام لکھے گئے مشترکہ خط میں انہوں نے عالمی سطح پر صحت اور معاشی مسائل کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے اور ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم پر زور دیا ہے کہ کورونا کی عالمی وباء کے خلاف جاری جدوجہد کو کامیاب بنانے کے لئے 150 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مالی معاونت سے ترقی پذیر اور غریب ممالک میں صحت کی سہولیات اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

عالمی رہنمائوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کے لئے فوری طور پر 8 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے جبکہ صحت کے عالمی ادارہ کو ایک ارب ڈالر فراہم کر کے اس کی استعداد کار و بہتر بنایا جائے۔ اس کے علاوہ کورونا کے خلاف آگاہی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لئے 3 ارب ڈالر اور غریب ممالک کو دوائیوں کے لئے 7.4 ارب ڈالر دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی ناکافی سہولیات کے حامل ممالک کو نظام میں بہتری کے لئے 35 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وباء کے خلاف اقدامات اور اقتصادی بھالی کے لئے 500 سے 600 ارب ڈالر کا خصوصی فنڈ قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک کو قرضوں کی ادائیگی کے لئے 44 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ عالمی رہنائوں اور اقتصادی ماہرین نے جی 20 ممالک پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جدوجہد کو کامیاب بنانے اور اقتصادی بحالی کے لئے غریب ممالک کے لئے 150 ارب روپے کا فوری بندوبست کریں۔ جی۔ 20 ممالک کو لکھے گئے مشترکہ خط پر 120 سے زیادہ سابق سربراہان حکومت، نوبل انعام یافتگان اور عالمی اقتصادی ماہرین نے دستخط کئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی